اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی دیپالپور۔ اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ، انہوں نے ایمرجنسی
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
دیپالپور۔ اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ، انہوں نے ایمرجنسی، او پی ڈی، میڈیکل وارڈ سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے انہیں دستیاب طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر نے دو ڈاکٹرز کی دوپہر کی شفٹ سے قبل عدم موجودگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کو متعلقہ ڈاکٹرز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں شو کاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہسپتال میں مریضوں کو کوالٹی سروسز کی فراہمی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں فرائض میں غفلت برتنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔