کنڈیاری: معزز شخصیت حاجی منظور علی وساڻ کا پریس کلب کنڈیاری کا دورہ، صحافتی خدمات کو سراہا وجئے کمار واسوانی دعا أن لائین نیوز ۔
کنڈیاری: معزز شخصیت حاجی منظور علی وساڻ کا پریس کلب کنڈیاری کا دورہ، صحافتی خدمات کو سراہا
وجئے کمار واسوانی دعا أن لائین نیوز ۔
ضلع سانگھڑ کے شھر
کنڈیاری کی معزز شخصیت محترم حاجی منظور علی وساڻ نے پریس کلب کنڈیاری کا دورہ کیا۔ انہوں نے پریس کلب کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام ممبران کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر حاجی منظور علی وساڻ نے پریس کلب کنڈیاری کی کارکردگی اور خبروں کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پریس کلب بہترین انداز میں کام کر رہا ہے، اور بلا تفریق عوام کی آواز بلند کر رہا ہے۔
حاجی صاحب نے پریس کلب کے دفتر میں کیک بھی کاٹا اور یقین دلایا کہ ان کا تعاون ہمیشہ پریس کلب کے ساتھ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے اور شہر کے مسائل کے حل کے لیے پریس کلب کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
آخر میں محترم حاجی منظور علی وساڻ نے چاچا خدا ڌنو وساڻ کو پریس کلب کے سینئر صحافی ڈاکٹر عبدالرزاق عمراڻي کی جانب سے سندھ کی ثقافتی سوغات، سندھی ٹوپی اور لونگی تحفے میں پیش کی۔ جبکہ حاجی صاحب نے پریس کلب کے تمام ممبران کو اجرک کے تحائف بھی دیے۔ اس موقع پر عبدالجبار عمراڻي اور شاھنواز عمراڻي نے حاجی صاحب کو سندھی ٹوپی اور لونگی پہنائی۔
تقریب میں اللہ داد شر، یونس علی عمراڻي، گل بیگ، ذوالفقار علی منگی، تارا چند کتري اور ای ڈی شر بھی موجود تھے۔