November 16, 2026

زمیاد گاڑیوں کی گوادر میں انٹری بند، 21 مئی سے رجسٹرڈ گاڑیوں کی ویریفکیشن کا عمل شروع ہوگا

20250521_113122

زمیاد گاڑیوں کی گوادر میں انٹری بند، 21 مئی سے رجسٹرڈ گاڑیوں کی ویریفکیشن کا عمل شروع ہوگا

گوادر — ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری نے پٹرول و ڈیزل لے جانے والی تمام زمیاد، پروبکس اور دیگر گاڑیوں کے مالکان کو باضابطہ نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے کہ ان گاڑیوں کی گوادر میں انٹری بند کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقامی پک اپ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مورخہ 21 مئی 2025 بروز بدھ صبح 9 بجے بمقام مونڈی اسٹیڈیم روزانہ 500 گاڑیوں کی ویریفکیشن کی جائے گی۔
متعلقہ گاڑیوں کی تفصیلات اور مالکان کے نام PDF لسٹ میں موجود ہیں۔ ان تمام افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کے ہمراہ مقررہ وقت پر مونڈی اسٹیڈیم پہنچ کر ویریفکیشن کا عمل مکمل کریں۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ جو گاڑیاں مقررہ وقت پر ویریفکیشن کے لیے پیش نہیں ہوں گی، ان کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام مالکان کو ہدایت کی ہے کہ نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔