سرگودھا ( ملک شاہنواز جالپ بیوروچیف دعا آن لائن نیوز نیٹ ورک سے )سرگودھا کی یونین کونسل 64دھریمہ کے سیکرٹری محمود الحق پر
سرگودھا ( ملک شاہنواز جالپ بیوروچیف دعا آن لائن نیوز نیٹ ورک سے )سرگودھا کی یونین کونسل 64دھریمہ کے سیکرٹری محمود الحق پر بااثر افراد کا سرعام تشدد کرنے کپڑے پھاڑ نے والوں کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ دفتر کے باہر یونین کونسلز سیکرٹریز کا ملزمان کے خلاف احتجاج اور شدید نعرے بازی ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے احتجاجی سیکرٹریز سے ملاقات کی اور انہیں احتجاج کل تک مؤخر کرنے کا کہا انہوں نے کہا کہ پولیس حکام سے رابطہ کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرانے اور گرفتار کرانے کی استدعا کی جائے گی اگر پھر بھی نہ ہوا پھر بھرپور احتجاج ہوگا جس پر تمام ملازمین پر امن طور پر منتشر ہوگئے ملازمین کا کہنا تھا کہ ہم کسی ملازم کی بے عزتی اور تذلیل ہر گز برداشت نہیں کرینگے اگر کوئی شکایت ہو افسران سے رابطہ کریں ملازمین کیپگڑی اچھالنے کی کسی کو اجازت نہیں