سپریم کورٹ
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ججز کمیٹی میں درخواست دائر کر دی
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی میرے، خاندان اور پی ٹی آئی سے متعلق کوئی مقدمہ نہ سنیں، استدعا
تین رکنی ججز کمیٹی چیف جسٹس کو پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے مقدمات کے بنچز میں شامل نہ کرے، استدعا
2019 میں قانونی ماہرین کے مشورے پر قاضی فائز عیسی کیخلاف صدارتی ریفرنس بھیجنے کی سفارش کی، موقف
میری آئینی ذمہ داری کو معزز چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ نے ذاتی حملہ تصور کیا، موقف
غلط تاثر کی بنیاد پر سرینا عیسی نے میرے خلاف عوام میں زہر اگلا، موقف
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنی اہلیہ کے اقدامات سے اتفاق کیا، موقف
درخواست گزار سمجھتا تھا کہ چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد قاضی فائز عیسی ماضی کو بھلا دیں گے، موقف
تاہم چیف جسٹس کے کنڈکٹ سے بالکل واضح ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا، موقف
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی بنچ میں موجودگی سے آئین و قانون کے مطابق انصاف ملنے کی امید نہیں، موقف