🛑 *19 مئی 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🛑 *19 مئی 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) پاک بھارت کشیدگی: آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی اگلی اقساط کیلئے شرائط مزید سخت کردیں
🚨 (2) علاقائی کشیدگی بڑھنے سے کاروبار متاثر ہوسکتا ہے، آئی ایم ایف، ٹیکس ریونیو بڑھانے اور اخراجات محدود کرنے کا مطالبہ
🚨 (3) پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں شاہین میزائل استعمال کرنے کے بھارتی دعوے مسترد کردیے
🚨 (4) پاکستان کی جانب سے استعمال کیے گئے ہتھیاروں کی تفصیلات آئی ایس پی آر کی 12 مئی 2025 کی پریس ریلیز میں درج ہیں، وزارت خارجہ
🚨 (5) بھارت کے پاکستان میں امن و امان کو نقصان پہنچانے کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے، وزیراعظم
🚨 (6) بلوچستان میں معصوم شہریوں کی جان و مال کو دہشت گردی کے ذریعے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہوچکی، شہباز شریف
🚨 (7) بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 3 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک، 2 زخمی
🚨 (8) سینیٹ اجلاس: بھارتی جارحیت اجاگر کرنے کیلئے قائم کمیٹی میں کسی اپوزیشن رکن کو شامل نہ کرنے پر تنقید
🚨 (9) سندھ حکومت کا 28 مئی کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان
🚨 (10) میرے ہوتے ہوئے اداروں سے کرپشن کا خاتمہ نہ ہونا افسوسناک ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز
🚨 (11) وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، مریم نواز نے تاریخ میں پہلی بار 12- اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی خود منظوری دی
🚨 (12) نور مقدم قتل کیس: کیا آپ غیر فطری موت کو متنازع بنا رہے ہیں؟ سپریم کورٹ کا وکیل صفائی سے مکالمہ
🚨 (13) حکومت کی آئی ایم ایف کو نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی یقین دہانی
🚨 (14) بجٹ سے متعلق مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں حکومت سالانہ 10 سے 12 لاکھ تنخواہ لینے والوں کو ٹیکس فری کرنے کوشش کرے گی
🚨 (15) نوشہرہ: زہریلا کھانا کھانے سے 3 بہن بھائی جاں بحق، ماں کی حالت تشویشناک
🚨 (16) مودی حکومت کی پاکستان دشمنی انتہاؤں پر، ترکی و آذربائیجان سے تجارتی و تعلیمی بائیکاٹ شروع
🚨 (17) تنازع کشمیر ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے، پاکستان اور بھارت مذاکرات کریں، برطانوی پارلیمنٹ
🚨 (18) کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کا بل سینیٹ سے منظور، جے یو آئی کا بائیکاٹ
🚨 (19) بل شیری رحمان نے پیش کیا، اس بل کی مخالفت کرتے ہیں، بل کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے، سینیٹر عطا الرحمان
🚨 (20) کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، مولانا فضل الرحمان
🚨 (21) پاکستان کا بیرونی مالیاتی خلا 28-2027 تک 88 کھرب روپے رہے گا: آئی ایم ایف
🚨 (22) ملک بھر میں مزید 4 روز کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری، شہری ہوشیار رہیں
🚨 (23) پنجاب میں ہیٹ ویو برقرار، سندھ میں گرمی کم ہونے کا امکان
🚨 (24) ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی معرکہ حق میں شہید ہونیوالے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد
🚨 (25) کراچی: گاڑیاں دھونے کیلئے لائن کا پانی استعمال کرنے پر جرمانے کی قرارداد منظور
🚨 (26) کمشنر کراچی کا مزید 2 شاہراہوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی لگانے کا حکم
🚨 (27) فی تولہ خالص سونے کی قیمت 4 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 42 ہزار 500 روپے ہو گئی
🚨 (28) جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس اعجاز سواتی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نامزد
🚨 (29) شیخ مجیب کی بائیوپک میں حسینہ واجد کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گرفتار
🚨 (30) بھارتی بورڈ نے ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کو مسترد کردیا
🚨 (31) خواتین اساتذہ کا ڈیوٹی سے انکار، خیبر میں اسٹاف کی کمی کے سبب 37 سرکاری گرلز اسکول بند
🚨 (32) پشاور: 2 خاندانوں میں گھریلو جھگڑے کے بعد فائرنگ، ایک خاندان کے 6 افراد جاں بحق
🚨 (33) جلد پورے غزہ کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیں گے؛ نیتن یاہو کی دھمکی
🚨 (34) بھارت: جسے کچرے سے اُٹھا کر پالا تھا؛ اُسی لڑکی نے بوائے فرینڈز کے ساتھ ملکر ماں کو قتل کردیا
🚨 (35) پاکستان کا ایک اور عالمی اعزاز، ڈبلیو ایچ او نے ٹریکوما کے خاتمے پر اعلیٰ ایوارڈ سے نواز دیا
🚨 (36) بھارتی سپریم کورٹ؛ کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن کہنے والے وزیر کی معافی مسترد
🚨 (37) سپریم کورٹ نے بی جے پی وزیر کیخلاف تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم بھی دیا
🚨 (38) پاکستان موسمیاتی تغیر سے شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست آگیا
🚨 (39) لیاری یونیورسٹی؛ ہراسانی کے الزام میں اعلی افسر معطل، کیمپس آنے پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری
🚨 (40) مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، ہوا کے دباؤ کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا
🚨 (41) قلعہ سیف اللہ کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، دو کلومیٹر کا رقبہ خاکستر ہوگیا
🚨 (42) کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران نوجوان کو قتل کردیا گیا
🚨 (43) محکمہ کسٹمز کی کراچی میں کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ غیرملکی مصنوعات برآمد
🚨 (44) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت
🚨 (45) وفاقی وزیر مذہبی امور کی حج 2025 میں حجاج کیلئے بہترین انتظامات کی یقین دہانی
🚨 (46) کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں احتساب عدالت کا بڑا فیصلہ؛ ملزمان کے اثاثے منجمد
🚨 (47) راولپنڈی سے پی ایس ایل دوبارہ شروع کر کے ثابت کیا ہم بزدل نہیں، شعیب اختر
🚨 (48) چینی آٹو موبائل کمپنی سندھ بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے لئے چارجنگ پوائنٹس نصب کرنے پر آمادہ ہوگئی
🚨 (49) سینیٹ کمیٹی نے تعلیمی اداروں میں ڈرگز ٹیسٹنگ بل پر ووٹنگ کا بل مسترد کردیا
🚨 (50) چین کا ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ