November 16, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف کنری،،محاذجنگ سے واپس لوٹنے پر پاک فوج کے غازی جوان کاپرتپاک استقبال،فضاء پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

IMG-20250520-WA0177

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف کنری،،محاذجنگ سے واپس لوٹنے پر پاک فوج کے غازی جوان کاپرتپاک استقبال،فضاء پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق گیارہ روز تک جنگ کے محاذپررہنے کے بعدپاک فوج کا غازی جوان اسامہ ولدوارث خاصخیلی آبائی شہر واپس لوٹ آیاہے،غازی جوان گیارہ روز تک بہاولنگر کے محاذپربھارتی دشمن فوج کیخلاف جنگ میں مصروف رہااورفتح یاب ہوکر واپس لوٹاہے،غازی جوان نےآبائی شہر کی سرزمین پرسجدہ ریزہوگیااوروالدکے ہاتھ چوم کراللہ تعالی کاشکراداکیا،اس موقع پر غازی جوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وطن عزیز کے دفاع کی خاطر وہ اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے ہم وقت تیارہے،ہمارادشمن بزدل ہے جس نے رات کی تاریکی میں حملہ کیااورہماری بہادر فوج نے بھرپور جواب دیکردشمن کو دن کی روشنی میں تارے دیکھادیئے ہیں،تاہم واپس لوٹنے پرغازی جوان کےعزیز واقارب اور شہریوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاورکرکےاورمالہ پہناکراسکاپرتپاک استقبل کیااس موقع پر پاک فوج ژندہ باد کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی۔