November 17, 2026

وزیر اعلیٰ بلوچستان/دورہ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بولان میڈیکل کمپلیکس کالج کوئٹہ کا دورہ۔

20250518_143119

وزیر اعلیٰ بلوچستان/دورہ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بولان میڈیکل کمپلیکس کالج کوئٹہ کا دورہ۔

وزیر اعلیٰ نے کالج میں کئی ایک اہم منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

وزیر اعلیٰ نے طلباء وطالبات کے ہاسٹلز کی تزئین و آرائش، فٹسال گراؤنڈ ، طلباء کی کالج میں انٹری سے متعلق بائیو میٹرک نظام کا افتتاح کیا ۔

وزیر اعلیٰ نے کالج کی نئی لائبریری کا سنگ بنیاد رکھا اور زیر تعمیر کرکٹ گراؤنڈ کا معائنہ کیا ۔

وزیر اعلیٰ کا کالج کی لیبارٹری ، آڈیٹوریم ، پارک ، کنڑول روم اور کیفٹیریا کا بھی معائنہ ۔

وزیر اعلیٰ کا منعقدہ تقریب سے خطاب ۔

اس ادارے نے بہترین ڈاکٹرز پیدا کئے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان ۔

صوبائی حکومت تمام شعبوں میں امور کی بطریق احسن روانی کو یقینی بنا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ

وزیر اعلیٰ کی پرنسپل بی ایم سی کالج کو آئندہ بھی مکمل مالی تعاون کی یقین دہانی۔

طلباء اور فیکلٹی ممبران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان

جب ہم شفافیت کو چھوڑ کر پسند نا پسند کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں تو امور کی بہتر انجام دہی متاثر ہوتی ہے۔ وزیر اعلیٰ

جب سے حکومت سنبھالی ہے اس وقت سے صحت اور طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان ۔

کالج کی بہترین تزئین و آرائش پر صوبائی وزیر صحت اور تمام متعلقہ ادارے تحسین کے لائق ہیں ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان ۔

تقریب میں صوبائی وزراء ، بخت محمد کاکڑ، میر شعیب احمد نوشیروانی ، میر عاصم کرد گیلو، پارلیمانی سیکرٹریز ، میر لیاقت لہڑی، زرک خان مندوخیل، میر عبید گورگیج ،اراکین اسمبلی حاجی علی مدد جتک، ملک نعیم خان بازئی اور نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام کی شرکت