*کوئٹہ طوفان میں فلائی جناح کا طیارہ چوتھی کوشش میں بحفاظت لینڈ کر گیا*
*کوئٹہ طوفان میں فلائی جناح کا طیارہ چوتھی کوشش میں بحفاظت لینڈ کر گیا*
کوئٹہ – بلوچستان کے دارالحکومت میں گرد و غبار کے شدید طوفان کے دوران فلائی جناح کا طیارہ ایک ممکنہ حادثے سے بچ گیا۔
طیارے نے خراب موسم میں چار بار لینڈنگ کی کوشش کی۔ کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقت نے “ایکس” پر بتایا کہ ایندھن کم ہو رہا تھا، مگر چوتھی کوشش میں طیارہ بحفاظت اتر گیا۔
تمام مسافر محفوظ رہے۔ ایوی ایشن حکام نے مسافروں کو سفر سے پہلے ایئرلائنز سے معلومات لینے کی ہدایت کی ہے۔