November 16, 2026

دل کی بات خ ح شہزاد ابھی امتحاں اور بھی ھیں

IMG-20250509-WA0266(3)

دل کی بات
خ ح شہزاد
ابھی امتحاں اور بھی ھیں
پاکستان اس وقت حقیقی طور پر نازک دور سے گزر رھا ھے۔اپنے پرائے سبھی ھمارے گرنے کے انتظار میں ھیں۔اندرونی بیرونی دشمن ایک ھوچکے ھیں۔اگر سرحدوں پر جنگ ھے تو اندر دہشت گردی کے حملے ھیں ۔ایک فؤج ھے جو کئی ایک محاذ پر برسرپیکار ھے۔جو دشمنوں کی چالوں پر بھی نظر رکھے ھوئے ھے اور اپنے اندر چھپے منافقین کی چالوں کو ناکام بنا رھی ھے۔یقنا اللہ تعالی کی مدد کے بغیر یہ ممکن نہیں۔اللہ تعالی کا کرم فضل ھے کہ اس نے ھر محاذ پر پاک افواج کو کامیابی دی ھے اور آگے جو مشکل وقت جس میں اندرونی بیرونی دشمن کوئی بڑا وار کرسکتے ہیں۔ان شاءاللہ اللہ کی مدد سے کامیاب ھوں گے۔ابھی حال میں یوم تشکر منایا گیا جس میں ملک بھر میں اپنی افواج کے ساتھ اظھار محبت کیا گیا۔بندہ ناچیزکو بھی ایک تقریب میں جانے کا شرف حاصل ھوا تو میں نے کہا کہ ھمارے نوجوان جو اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ھوکر ڈراؤن گرا رھے تھے اور فوجیوں کی خدمت کررھے تھے۔لیکن کچھ نوجوان جو خود کو یڑھے لکھے سمجھتے ھیں لیکن جاہل مطلق ھیں۔جو سوشل میڈیا پر بکواسات کرتے رہے اور دشمن کو خوش ھونے اور پروپنگنڈہ کرنے میں مدد کرتے رھے۔حالت جنگ میں میرے خیال میں سیاسی مزہبی سماجی اختلافات کو بھول کر ھمیں صرف پاکستان کی فکر کرنی چاھے تھی لیکن کچھ بدبخت اس وقت بھی سیاسی اختلافات کو ھوا دے رھے تھے۔یہ بظاھر سیآسی اختلاف کی بات کرتے ھیں لیکن یہ اعلانیہ بغاوت کرنے والوں سے بھی زیادہ خطرناک ھیں۔یہ غیر محسوس طریقے سے عوام کو اداروں کے خلاف اکسا رھے ھیں غلط خبریں پھیلا رھے ھیں۔مورال ڈاؤن کررھے ھیں۔کم نقصان کو زیادہ بتاکر قوم میں بددلی پھیلا رھے ھیں۔یعنی کھلے دشمن سے زیادہ یہ خطرناک کام کررھے ھیں۔اور منافقین کی طرح جب پوچھو تو کہتے ھیں ھم تو بہتری کررھے ھیں۔ضروری ھے ھم ایسے غداروں کو اپنے سے الگ کریں اور متعلقہ اداروں کو بتاھیں۔انکے پیجز کی نشاندھی کریں جو میٹھا زھر ھمارے بچوں کے پلا رھے ھیں۔پاکستان ایک نعمت ھے اور اسکی قدر کرو۔اسکی قدر نہ کرنے والے جاھیں اپنے آقاؤں کے پاس وہاں غلامی کریں جیسا کہ عرب کررھے ھیں۔سب کچھ ھونے کے باوجود غیرت نام کی چیز کا دور دور تک کوئی نام ونشان نہیں۔بزدل۔بے حس عیاش پرست حکمران طبقہ اور عوام نے اربوں کا اسلحہ خرید لیا لیکن اسکو چلائے گا کون؟بھارت کی طرح جھاز تو خرید لیے لیکن چلانے والے بزدل تھے سو اچھے سے اچھے جہاز بھی گرا بیھٹے۔سو ابھی خطرات ٹلے نہیں۔شاہد پانی کا مسلہ حل ھوجائے لیکن کشمیر پر بھارت بات نہیں کرے گا یہ اسکے لیے موت ھے ۔اس لیے جنگ ابھی ختم نہیں ھوئی بس امریکہ نے اپنے دوست بچایا ھے اور مزید تیاری کا وقت دیا ھے۔یقنا ھمارے ادارے اس چال سے بخوبی واقف ھیں۔مزید امتحاں کے لیے تیاری کرلیں۔آج نہیں تو کل آخر یہ معرکہ حق اپنے انجام کو پنچنا ھے۔جیسا کہ فتح مکہ پر ھوا تھا۔اس کے بعد بت پرستی ہمیشہ کے لیے ختم ھوگی۔ان شاء اللہ اب قیامت سے پہلے یہ بت پرست ریاست کا خاتمہ پاکستان کے ہاتھوں ھوگا۔