🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *18 مئی 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) بھارت پانی روکنے کی ہمت نہیں کرسکتا، اگر ایسا ہوا تو دہائیوں تک نتائج محسوس ہوں گے، ترجمان پاک فوج
🚨 (2) کوئی پاگل شخص 24 کروڑ سے زائد عوام کا پانی روکنے کا سوچ سکتا ہے، خلاف ورزی پر جواب دیں گے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا انٹرویو
🚨 (3) قلعہ عبداللہ: گلستان بازار میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
🚨 (4) بلوچستان: پنجگور میں فائرنگ کے 2 واقعات میں 3 افراد جاں بحق
🚨 (5) بجلی، گیس، پیٹرول مہنگا کرنے کا منصوبہ، حکومت کی نئے بجٹ میں عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں
🚨 (6) حکومت نے نئے بجٹ سے پہلے آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانیاں کرا دی ہیں، صوبے بجلی اور گیس پرکوئی سبسڈی نہیں دیں گے، ذرائع
🚨 (7) بھارت کا ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کا مشن ناکامی سے دوچار
🚨 (8) رافیل کی تباہی مغرب کیلئے سبق ہے صرف جدید ٹیکنالوجی روس وچین کا مقابلہ نہیں کرسکتی، جرمن اخبار
🚨 (9) جے 10 سی عالمی برآمدی منڈی میں ایف 16 کے مقابلے کیلئے تیار ہے، امریکی جریدہ
🚨 (10) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین کے دورے پر روانہ ہوں گے
🚨 (11) پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرنے وزیراعظم کل کراچی کا دورہ کریں گے
🚨 (12) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات مکمل، بجٹ پرپالیسی مذاکرات کل شروع ہونگے
🚨 (13) پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کوناکامی سے دوچار کیا: عطار تارڑ
🚨 (14) معرکہ حق: پاکستان نے بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کرکے ڈوزیئر جاری کردیا
🚨 (15) ڈوزیئر میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے ثبوت پیش کیے گئے
🚨 (16) سیٹلائٹ تصاویر بھی شامل کی گئیں، پاکستان اپنی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا، ڈوزیئر کا متن
🚨 (17) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پوپ لیو کی تقریب حلف برداری میں شرکت
🚨 (18) ہمارا دفاع مضبوط ، اب قرضوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی: گورنر سندھ
🚨 (19) حکومتِ سندھ کا چین کے تعاون سے منی ٹرک اسمبلنگ لائن کراچی میں قائم کرنے کا اعلان
🚨 (20) سعودی ائیرلائن نے 10 سال بعد ایران سے فلائٹ آپریشن شروع کردیا
🚨 (21) امریکا کا لاکھوں ڈالر کے بھارتی آم لینے سے انکار، شپمنٹ واپس بھجوا دی
🚨 (22) اجازت نامےکے بغیر حج پر جانے والا گناہ گار ہوگا، مفتی اعظم مصر
🚨 (23) رواں مالی سال پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 3.14 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، شزا فاطمہ خواجہ
🚨 (24) کراچی؛ افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلیے فرئیر ہال سے نشان پاکستان پارک تک ہیوی بائیک ریلی
🚨 (25) ریلی میں منفرد اور چمچماتی مختلف اقسام کی ہیوی بائیک کی بڑی تعدادشامل تھی
🚨 (26) 166 میں سے صرف 58 سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس فعال ہیں، فافن کی رپورٹ
🚨 (27) پشاور: نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا
🚨 (28) شاہدآفریدی پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے لائن آف کنٹرول پہنچ گئے
🚨 (29) پولیو کے خاتمے کا مشن، 26 مئی کو ملک گیر انسداد مہم شروع کرنے کا فیصلہ
🚨 (30) مہم کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال
🚨 (31) نائیجیریا آئی ایم ایف کو 3 ارب 40 کروڑ ڈالر ادا کرکے قرض سے آزاد ملک بن گیا
🚨 (32) پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے نئی تاریخ رقم کردی
🚨 (33) چمن میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 3 افراد زخمی
🚨 (34) پہلگام واقعے کے پہلے ہی روز سے عالمی سطح پر ہمارا پلڑا بھاری ہے، نائب وزیر اعظم
🚨 (35) بھارت : حیدرآباد دکن میں عمارت میں آتش زدگی سے 17 افراد ہلاک
🚨 (36) عوام ایکسپریس اور رحمان باباایکسپریس کے نئے اسٹاپس کا افتتاح
🚨 (37) دشمن اب کوئی بھی مس ایڈونچر سے قبل 100 بار سوچے گا، وزیرداخلہ
🚨 (38) اسلام آباد، راولپنڈی میں ژالہ باری، طوفانی ہواؤں اور بارش کا امکان، الرٹ جاری
🚨 (39) اسلام آباد میں تیز آندھی کے بعد ابر رحمت سے موسم خوش گوار ہوگیا
🚨 (40) ہم آرمی چیف کے مشکور ہیں جو دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ سکتے ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری
🚨 (41) لاہور میں خواجہ سرا کے اندوہناک قتل کا مقدمہ درج
🚨 (42) جعلی ویڈیوز، جھوٹے نقشے: بھارتی میڈیا نے سچ کا گلا گھونٹ دیا، نیویارک ٹائمز
🚨 (43) بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی حمایت پر مریم نواز کا اظہار تشکر، دوطرفہ تجارت بڑھانے پر زور
🚨 (44) گوجرانوالہ: پراپرٹی لین دین کا تنازع: ملزمان نے 2 نوجوانوں کوگرم تیل کی کڑاہی میں پھینک دیا
🚨 (45) راہول گاندھی کا مودی حکومت سے سوال: “پاکستان پر حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟”
🚨 (46) خیرپختونخوا میں اربوں روپے کے اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں، فیصل کریم کنڈی
🚨 (47) بھارت: پاکستان سے مبینہ روابط اور ’آپریشن سندور‘ سے متعلق بیانات پر متعدد افراد گرفتار
🚨 (48) پاکستان میں 10 ماہ میں خوردنی اشیاء کی درآمد 7 ارب ڈالر تک جا پہنچی
🚨 (49) بھارت عالمی تنہائی کا شکار، مودی کی ملٹی الائنس پالیسی دھری رہ گئی، عالمی میڈیا
🚨 (50) کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری، 43 ہزار موٹرسائیکلیں ضبط