November 16, 2026

‏چینی J-10C نے F-16 کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی

20250518_143119

‏چینی J-10C نے F-16 کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی

7 اور 8 مئی کی رات بھارت رافیل کو گرانے والا طیارہ J-10C تھا جو 4.5 جنریشن اور پاکستانی فلیٹ کا جدید ترین طیارہ ہے ۔ جے ٹین نے دنیا کو حیران کردیا ہے ۔ اگست 2024ء میں ہی امریکی دفاعی تجزیہ نگار پیٹر سیوچیو نے 19FortyFive میں شائع مضمون میں چینی لڑاکا طیارے جے-10C کو قاتل ڈریگن (Killer in the Sky) قرار دیا تھا۔ مضمون کی بنیاد وہ شاندار فضائی مظاہرہ تھا جو پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے آگست فرسٹ ایروبیٹکس ٹیم نے دبئی ایئر شو میں پیش کیا یہ پہلا موقع تھا کہ مِڈل ایسٹ کے آسمان پر جدید ترین جے-10C پوری آب و تاب سے جلوہ گر ہوا۔ تب ہی سے یہ سوال شدت اختیار کر گیا کیا یہ طیارہ صرف چینی فضائیہ کا فخر ہے یا عالمی اسلحہ منڈی کا نیا راجپوت بھی؟

جے-10C لڑاکا طیارہ صرف ایک جنگی ہتھیار نہیں بلکہ یہ ایف سولہ کو بھی ٹکر دے رہا ہے اور امریکی اسلحہ سازوں کیلئے پریشانی کا باعث بن چکا ہے ۔ جے 10 سی کے وہ فیچرز جنہوں نے مغربی طاقتوں کو پریشان کردیا ہے ان میں 👇
‏اس میں نصب WS-10B انجن چین کا خود تیار کردہ ہے، جو نہ صرف زیادہ تھرسٹ فراہم کرتا ہے بلکہ مغربی پابندیوں سے بچتے ہوئے ایک مقامی اور قابلِ بھروسہ سپلائی چین کی ضمانت بھی دیتا ہے۔ اس کے ریڈار سسٹم میں AESA ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جو بیک وقت 10 اہداف کو ٹریک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہی وہ نظام ہے جو بھارتی رافیل طیاروں یا AWACS کی جمنگ کوششوں کو ناکام بناتا ہے اور دشمن کی برتری کو بے اثر کر دیتا ہے۔
‏اس طیارے کا اصل ہتھیار PL-15 بی وی آر میزائل ہے جس کی رینج 200 کلومیٹر سے زائد ہے، اور اس کے 11 ہارڈ پوائنٹس اسے ایک مکمل ملٹی رول جنگی مشین بناتے ہیں۔ یہ لمبی رینج تک دفاعی و جارحانہ کارروائیاں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو دشمن کے اسپارٹی دفاع کو کمزور بناتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جدید ای وی ایس یعنی الیکٹرانک وارفیئر سوٹ اور آئی آر ایس ٹی سینسرز اسے بھارت کے S-400 اور بارخواہ ریڈار نیٹ ورکس میں خلل ڈالنے کی مؤثر صلاحیت عطا کرتے ہیں۔ یوں جے-10C نہ صرف پاکستان کی فضائی حدود کا محافظ بن چکا ہے بلکہ ایک اسٹریٹجک ڈیٹرنس کے طور پر بھی اپنی اہمیت منوا چکا ہے۔‏جے-10C کا ڈیلٹا وِنگ اور دوہری کنارڈ فارمیشن پر مشتمل ایروڈائنامک ڈیزائن اسے غیر معمولی چُستی اور پھرتی عطا کرتا ہے، خاص طور پر اُس وقت جب طیارہ کرِٹیکل اینگل آف اٹیک پر ہوتا ہے۔ یہ ڈیزائن ایک لمحے کے لیے فرانسیسی میراج کی یاد ضرور دلاتا ہے، مگر جے-10C میں شامل دوہری کنارڈ نہ صرف اضافی لفٹ فراہم کرتے ہیں بلکہ طیارے کو اچانک موڑنے اور برق رفتاری سے ردعمل دینے کی صلاحیت بھی دیتے ہیں۔ یہی عنصر اسے فضائی دنگل میں ناقابلِ شکست بناتا ہے، اور پائلٹوں کے درمیان اسے بجا طور پر “ڈاگ فائٹ لائف سیور” کہا جاتا ہے، کیونکہ قریبی فضائی جنگ میں یہی تیز مانورنگ فتح اور شکست کا فیصلہ کرتی ہے۔
‏جے-10C اب صرف چین کا جنگی طیارہ نہیں بلکہ عالمی منڈی کی نئی ہاٹ کیک بن چکا ہے، اور بیجنگ نے دبئی ایئر شو میں سات جے-10C طیارے لا کر اس بات کا صاف پیغام دے دیا ہے کہ “Made in China” اب صرف فلیٹ اسکرینز تک محدود نہیں رہا بلکہ فلیئر اسکرینز اور جنگی میدانوں تک پہنچ چکا ہے۔ جیسا کہ دفاعی تجزیہ کار پیٹر سیوچیو نے کہا، چین اب خریدار نہیں بلکہ بیچنے والا بن چکا ہے، اور یہ شفٹ دنیا بھر کے اسلحہ خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں چین کا ہدف بالکل واضح ہے مصر، الجزائر اور سعودی عرب جیسے ممالک جو یا تو ایف-16 بلاک 70 کے طویل انتظار سے تنگ آ چکے ہیں یا رافیل اور یورو فائٹر جیسے مغربی طیاروں کی بھاری قیمتوں سے نالاں ہیں۔ یہاں چین کا آزمودہ فارمولا معقول قیمت اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج متحدہ عرب ممالک کے دفاعی بجٹ کے لیے ایک پرفیکٹ میچ بن کر ابھرتا ہے۔سب سے اہم بات، چین اب سالانہ درجنوں جے-10C تیار کرنے کی پیداواری صلاحیت حاصل کر چکا ہے، جس کا مطلب ہے بروقت فراہمی۔ جب کہ مغربی ایف ایم ایس (Foreign Military Sales) لائنز میں تاخیر ایک عام بات ہے، چین کا “ڈلیوری آن ٹائم” دعویٰ جے-10C کو عالمی اسلحہ بازار میں ایک تہلکہ خیز متبادل بناتا جا رہا ہے۔
‏پاکستان نے جے-10C کے عالمی سفر میں ایک فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔ 2020ء میں 25 اور پھر 2021ء میں مزید 11 طیاروں کا آرڈر دے کر پاکستان ایئر فورس نہ صرف پہلا غیر ملکی خریدار بنی بلکہ اس نے چینی PLAAF کے اعتماد کو بھی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ یہ فیصلہ محض دفاعی خریداری نہیں تھا بلکہ ایک عملی امتحان کی بنیاد تھا، جس کا پہلا بھرپور مظاہرہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب اور پھر 10 مئی کی صبح آپریشن بنیانِ مرصوص کے دوران سامنے آیا۔ اس آپریشن میں جے-10C نے PL-15 میزائل کی مدد سے نہ صرف بھارتی رافیل طیاروں کو چیلنج کیا بلکہ دشمن کے S-400 زون میں بھی بے باک انداز میں داخل ہو کر اسے مؤثر انداز میں deny کیا۔ امریکی اور فرانسیسی میڈیا نے اس کارکردگی کو برملا “گیم چینجر” تسلیم کیا۔۔۔