فیصل آباد گول کریانہ کے معروف تاجر شیخ محمد طاہر نے خود کشی کر لی۔۔۔
فیصل آباد
گول کریانہ کے معروف تاجر شیخ محمد طاہر نے خود کشی کر لی۔۔۔
خود کشی کی وجہ بیماری کی شدت یا کاروباری لین دین۔۔۔
گول کریانہ کے معروف تاجر شیخ محمد طاہر نے 17 مئی بروز ہفتہ علی الصبح اڑھائی بجے کے قریب کنپٹی پر پسٹل رکھ کر فائر کر دیا۔۔۔
جس کے باعث وہ جاں بحق ہو گئے۔۔۔
مرحوم کچھ عرصہ سے مختلف امراض میں مبتلا تھے جبکہ انکا علاج بھی جاری تھا۔۔۔
بیماری کی شدت کے باعث ذہنی تناؤ کی وجہ سے انہیں کاروباری معاملات چلانے میں مشکلات کا سامنا تھا۔۔۔زرائع
معلومات کے مطابق بعض تاجروں کا کہنا ہے کہ ان کا مبینہ طور پر حقیقی بھائی شیخ طیب کے ساتھ لین دین کا معاملہ چل رہا تھا۔۔۔
اپس میں بول چال بھی بند تھی اور کچھ عرصہ سے دونوں بھائی اپنا کاروبار علیحدہ علیحدہ کر رہے تھے۔۔۔
جبکہ دونوں کی دکانیں صابری کریانہ و پنسار سٹور کے نام سے گول کریانہ میں ہی ہیں۔۔۔۔
جس پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ اپنی بیماری کی شدت سے سخت ذہنی تناؤ کا شکار تھے اور اللہ سے پردے کی دعا کرتے تھے۔۔۔
انہوں نے 17مئی بروز ہفتہ علی الصبح اڑھائی بجے اپنی اہلیہ کو چائے بنانے کا کہہ کر باورچی خانے بھیج دیا اور اپنی اہلیہ کو دیکھنے باورچی خانے بھی آئے اپنی تسلی کے لئے کہ وہ واقعی چائے بنا رہی ہیں یا نہیں۔۔۔
موقع پا کر انہوں نے بیڈ روم میں موجود پسٹل سے اپنی کنپٹی پر رکھ کر فائر کر دیا۔۔۔
جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔۔۔۔
مرحوم نے سوگواران میں 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے چھوڑے۔۔۔
گول کریانہ کے دکانداروں نے اس المناک سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔۔۔