خبر شامل کرتے ہیں میلسی بیو رو چیف دعا ان لائن نیوز محمد عامر حسین قریشی سے . چوہدری محمد ناصر کی بطور ڈپٹی ڈی ای او میلسی تعیناتی خوش آئند اقدام ہے۔
خبر شامل کرتے ہیں میلسی بیو رو چیف دعا ان لائن نیوز محمد عامر حسین قریشی سے . چوہدری محمد ناصر کی بطور ڈپٹی ڈی ای او میلسی تعیناتی خوش آئند اقدام ہے۔
راؤ محمد حسین شاہین
فروغ تعلیم کے لیے ہم پرائیویٹ سکولزمحکمہ تعلیم کےساتھ ہیں۔۔راو محمد خالد شریف
میلسی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن تحصیل میلسی کے زیراہتمام پنجاب تکہ شاپ پرحال ہی میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد ناصر کے اعزاز میں تقریب پزیرائی کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کی صدارت راؤ محمد حسین شاہین نے کی جبکہ مہمان خصوصی چوہدری محمد ناصر ،سعید احمد سعید تھے۔ نظامت کے فرائض میاں زاہد نظامی نے انجام دیے ۔ تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت مہر سلمان نذیر نے حاصل کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راؤ محمد ناصر علی نے افواج پاکستان کی شاندار کامیابی کو خراج تحسین پیش کیا۔ سید ذیشان عباس بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈپٹی ڈی ای او چوہدری محمد ناصر ایک فرض شناس اور زمہ دار آفیسر ہیں۔ محکمہ تعلیم تحصیل میلسی ان کی قیادت میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ راؤ محمد خالد شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر محکمہ تعلیم کا بھرپور ساتھ دے رہا ہے فروغ تعلیم کے لیے ہم پرائیویٹ سکولز
اونرزمحکمہ تعلیم کےساتھ ہیں۔ مہمان گرامی سعید احمد سعید نے کہا کہ ڈپٹی ڈی ای او میلسی چوہدری محمد ناصر ایک خوش اخلاق،باصول اور اپنے کاز کے ساتھ مخلص آفیسر ہیں۔ ان کی تعیناتی سے سکولز اور اساتذہ کرام کو بھرپور راہنمائی ملے گی۔ اور سکولز ترقی کریں گے۔ مہمان خصوصی چوہدری محمد ناصر نے اپنے خطاب میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے تعاون کی یقین دھانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کے محکمانہ نظام میں پرائیویٹ سیکٹر کا کردار نہایت ہی اہم ہے ۔ پرائیویٹ سکولز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ھوں گے ۔ وہ سکولز سربراہان، اساتذہ کرام اور محکمہ تعلیم کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔ راؤ محمد حسین شاہین نے اپنے خطاب میں کہا کہ چوہدری محمد ناصر کی بطور ڈپٹی ڈی ای او میلسی تعیناتی خوش آئند اقدام ہے۔ان کی تقرری سے اساتذہ کرام کی کارکردگی میں مزید بہتری ،تعلیمی معیار میں جدت لانے پر زور دیا
تقریب کے آخر میں ملک وقوم کی ترقی و سلامتی اور افواج پاکستان کی کامیابی وکامرانی کے لئے خصوصی دعاکی گئی