November 16, 2026

ٹرمپ اور القاعدہ جنگجو صدر الشرع کی ریاض میں ملاقات،__

IMG-20250518-WA0130

ٹرمپ اور القاعدہ جنگجو صدر الشرع کی ریاض میں ملاقات،__
دمشق میں ٹرمپ ٹاور کے بدلے شام پر سے امریکی پابندیاں ختم —

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور الکاعدہ جنگجو شامی عبوری صدر احمد الشرع کے درمیان تاریخی ملاقات سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوئی۔
یہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران امریکہ اور شام کے مابین پہلا براہِ راست اعلیٰ سطحی رابطہ ہے۔

ملاقات سے قبل صدر ٹرمپ نے ایک حیران کن اعلان کرتے ہوئے شام پر عائد تمام امریکی پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔

صدر احمد الشرع، جنہیں ماضی میں ابو محمد الجولانی کے نام سے جانا جاتا تھا، نے 2024 میں بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ کیا اور اب وہ شام کی عبوری حکومت کی قیادت کر رہے ہیں۔
اگرچہ ان کا ماضی متنازعہ رہا ہے، لیکن اب انہیں سعودی عرب، ترکی اور دیگر کلیدی اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے۔

احمد الشرع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دمشق میں “ٹرمپ ٹاور” تعمیر کرنے کی پیشکش کی ہے، جسے بین الاقوامی حلقوں میں ایک حیران کن مگر چالاک سفارتی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پیشکش امریکہ کی جانب سے شام پر عائد معاشی پابندیوں کے خاتمے کی کوشش کے تحت سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل احمد الشرع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آفر کی تھی کہ اگر وہ شام سے امریکی پابندیاں ختم کر دے تو وہ شام کے معدنی وسائل تک آمریکا کو رسائی دینے کے لیے تیار ہیں.