November 16, 2026

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوغلو (Irfan Neziroglu) کی ملاقات وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ترکیہ کے سفیر

20250518_152117

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوغلو (Irfan Neziroglu) کی ملاقات
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ترکیہ کے سفیر نذیراوغلو کا پرخلوص و پر تپاک خیر مقدم کیا
بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی پاکستان کی دوٹوک حمایت پر وزیراعلی مریم نواز شریف کا اظہار تشکر
پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، علاقائی امن اور ثقافتی روابط پر تبادلہ خیال
پاکستان ترکیہ کی بھارتی جارحیت پر سفارتی،اخلاقی اور اسٹریٹجک سطح پر غیر متزلزل یکجہتی پر سپاس گزار ہے-مریم نواز شریف
صدر اردوان کا کہنا کہ‘ہم اچھے اور برے وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں ’ دلوں میں نقش ہو چکا ہے۔ مریم نواز شریف
سب پاکستانی ترکیہ کے بہن بھائیوں کے لیے دلی محبت اور عقیدت رکھتے ہیں -مریم نواز شریف
ترکیہ کی بھارتی جارحیت پر حالیہ غیر مشروط حمایت پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔مریم نواز شریف
پاکستان اور ترکیہ صرف اتحادی نہیں، بلکہ ایمان، ثقافت اور تاریخ میں جُڑے ہوئے بھائی ہیں۔مریم نواز شریف

پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ اقدار کی درخشاں علامت ہیں۔مریم نواز شریف

اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کے وزٹ کے دوران حکومت ترکیہ اور خاتون اول کی مہمان نوازی پر بے حد مشکور ہوں -مریم نواز شریف
پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تجارت میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔مریم نواز شریف
تجارت کو مزید تقویت دینے کے لیے ترکیہ کے ساتھ اشتراک کار بڑھائیں گے۔مریم نواز شریف
7ویں ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے دوران 24 معاہدوں پر دستخط خوش آئند ہیں -مریم نواز شریف
پنجاب ترکیہ کے ساتھ دوستی کو معاشی تحریک میں بدلنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔مریم نواز شریف
پنجاب کے پاس برآمدات کی بے مثال صلاحیت،سرمایہ کار دوست انفرااسٹرکچراور دیگر بہترین مواقع موجود ہیں -مریم نواز شریف
ترکی اور پاکستان کی مذہبی و ثقافتی ہم آہنگی نمایاں ہے۔مریم نواز شریف
پاک ترکیہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔ مریم نواز شریف
پاک ترکیہ باہمی رشتہ وقت کی آزمائشوں میں کندن ہو کر مزید مضبوطی اور کامیابیوں کی نوید دے رہا ہے۔مریم نواز شریف