ہارون آباد() عاصم خان کے پنچائتی فیصلوں سے بہاولنگر کی عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم ہونے لگا، شہری حلقوں کی جانب سے خراج تحسین
ایم پی اے بہاولنگر جناب سہیل خان کے ویژن عوامی مسائل کو باوقار اور فوری طور پر حل کرنے کے لیے ان کے چھوٹے بھائی جناب عاصم خان پورا کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور حلقہ کی عوام ے مسائل کے حل کے لیے اپنا مثبت اور فعال کردار ادا کر رہے ہیں ، محترم سہیل خان کی رہائش گاہ پر حلقہ بھر سے آنے والے افراد کی بات انتہائی تسلی اور اطمینان سے سنی جاتی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکمہ جات کو آگاہ کرکے ان کے فوری حل کے لیے اقدامات کرنے کے لیے کہا جاتا ہے علاوہ ازیں لڑائی جھگڑوں کے معاملات میں دونوں فریقین کو بلا کر ان کی دل آزاری اور حق تلفی کئے بغیر پنچائتی طور پر ان کے مابین صلح کرواتے ہوئے انکو تھانہ کچہری کے اخراجات اور چکروں سے بھی بچایاجاتا ہے ۔ شہری حلقوں نے بنیادی عوامی مسائل کے باوقار طریقے حل کروانے اور پنچائت کے زریعہ سے لوگوں کے درمیان ہونے والے جھگڑوں اور تنازعات کو اپنی خداداد صلاحیتوں ، تحمل مزاجی ، خوش اسلوبی اور احسن طریقے سے حل کروانے پر جناب عاصم خان کی تعریف کی ہے ۔شہریوں نے جناب عاصم خان اور حاجی محمد خاں زاہد ، عوامی لیڈر جناب سہیل خان ایم پی اے بہاولنگر ، جناب آصف خان ایڈووکیٹ کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے ۔
منتہا کی چیخیں اور ہمارا مردہ ضمیر
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ضلع انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ضلع انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس
جیکب آباد: (نامه نگار) پاکستان محافظ فورم کا واپڈا کی نااہلی اور کرپشن
سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں کاروباری سرگرمیوں اور