November 16, 2026

یہ تصویر اور ٹرمپ کے کھلے ہوۓ ہاتھ اس لمحے کے ہیں جب وہ امیر قطر کے ساتھ اس کے محل میں داخل ہوا اور عالیشان محل دیکھ کر دنگ رہ گیا

IMG-20250518-WA0031

یہ تصویر اور ٹرمپ کے کھلے ہوۓ ہاتھ اس لمحے کے ہیں جب وہ امیر قطر کے ساتھ اس کے محل میں داخل ہوا اور عالیشان محل دیکھ کر دنگ رہ گیا

معتصم باللہ مسلمانوں کی خلافت عباسیہ کا آخری اور عیاش پرست مسلمان بادشاہ تھا

عیش پرست ہونے کیساتھ ساتھ سونا چاندی اور دولت جمع کرنے کا انتہائی شوقین تھا

اپنی عیاشیوں کی وجہ سے ملكی سرحدوں اور دفاعی امور سے غافل رہتا تھا وزیر مشیر بھی اکثریت میں عیش پرست تھے صحیح معنوں میں ملكی خدمات انجام دینے کے بجائے بادشاہ کی خوشامد سے کام چلاتے تھے

اس زمانے میں ہلاکو خان نے اپنی زبردست فوج کیساتھ بغداد پر حملہ کیا
بادشاہ نے یلغار کی شدت دیکھتے ہوئے ہلاکو کو پیغام بھجوایا

“ایک تو بھاری مقدار میں تاوان لے لو دوسرا ہم جمعہ کے خطبہ میں تیرا نام شامل کریں گے ہمیں بخش دو”

ہلاکو نے پیش کش ٹھکرا دی جب کہ حملہ تیز کردیا گیا پورے شہر کو آگ لگا دی نتیجے میں جو آگ سے بچے وہ تیر و تفنگ سے مرنے لگے

لاشوں کے مینار بنائے گئے ہلاکو کے کارندوں نے مسلمان بادشاہ کو گرفتار کرکے قید تنہائی میں بھوکا پیاسا ڈال دیا

غلبہ حاصل کرنے کے ضروری امور نبٹانے کے بعد بادشاہ کو ہلاکو کےسامنے جب پیش کیا گیا تو وہ بھوک پیاس سے نڈھال تھے

ایک دسترخوان میں لپیٹ کر دو طشتریاں پیش کی گئی بادشاہ کھانا سمجھ کر دسترخوان پر لپکے مگر یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ طشتریوں میں کھانے کے بجائے سونا چاندی ہیرے جواہرات بھرے ہوئے ہیں

ہلاکو خان نے بادشاہ معتصم باللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا “کھاؤ نا “کھاتے نہیں ؟
بادشاہ نے ذلالت میں ڈوبے چہرے کیساتھ جواب دیا “یہ ہیرے جواہرات ہیں کیسے کھاؤں ؟

ہلاکو نے مٹھی بھر کر ہیرے جواہرات بادشاہ کے منہ میں ٹھونستے ہوۓ کہا

“اگر اس دولت سے اپنی عیاشی فحاشی کا سامان کرنے کے بجائے جنگ کیلیے تیر تلوار خریدے ہوتے اور اپنی حفاظت کی فکر کی ہوتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا”

بادشاہ نے ذلالت کیساتھ جھکے چہرے کیساتھ دھیمی آواز میں کہا “شاید خدا کو ایسا ہی منظور تھا”
ہلاکو نے کہا اب تیرے ساتھ جو میں کرنے لگا ہوں وہ بھی خدا کو ایسا ہی منظور ہوگا

ہلاکو نے بادشاہ کو چمڑے میں لپیٹ کر تیز رفتار گھوڑوں کے پاؤں میں ڈال کر اوپر گھوڑے دوڑا کر موت کے گھاٹ اتار دیا

جب کہ ہلاکو خان نے مسلمانوں کے قابل فخر علمی ثقافتی اور تاریخی شہر بغداد اور اس کے تعلیمی اداروں اور لائبریریوں کو گرا کر کتابوں سمیت جلا دیا

اہل دانش کہتے ہیں اگر بغداد کی اینٹ سے اینٹ نہ بجی ہوتی تو آج دنیا میں ہر قدیم اور جدید علمی امور کے ماہر مسلمان ہوتے جب کہ میں کہتا ہوں عربوں نے عیاشی نہ چھوڑی تو تمام مسلمانوں کا حال فلسطینیوں جیسا اور مسلم ممالک کا حال غزہ جیسا ہوتا نظر آرہا ہے

اگر کوئی عرب بادشاہ یہ سمجھتا ہے وہ بچ جائے گا تو عرض بس اتنی ہی ہے کہ ہلاکو کسی بھی دور کے ہوں وہ نوچتے ہیں چھوڑتے نہیں تم بھی نہیں بچو گے یہی تاریخ کا سبق ہے کوئی بھول جائے یا یاد رکھے