*لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی چہرے کے ذریعے حاضری رائج نا ہوسکی۔*
*لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی چہرے کے ذریعے حاضری رائج نا ہوسکی۔*
اساتذہ کے دباؤ میں آکر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے متعلقہ سسٹم پر کام روک دیا۔
سرکاری کالجز میں تدریسی عمل کو بہتر بنانے اور اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے ایچ ای ڈی نے نیا سسٹم وضع کیا تھا۔
نئے سسٹم کے تحت اساتذہ کو چہرے کے ذریعے اپنی حاضری کو یقینی بنانا تھا۔
نیا سسٹم پی بی آئی ٹی کے تعاون سے تیار کیا جا رہا تھا اساتذہ کی نمائندہ تنظیموں نے سسٹم کیخلاف بھرپور احتجاج کیا بیشتر اساتذہ نے چہرے کے زریعے حاضری کے نفاذ کے سسٹم میں اپنا ڈیٹا اپ لوڈ بھی کر دیا۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام اساتذہ کو سسٹم میں ڈیٹا اپلوڈ کرنے سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق ایچ ای ڈی نے اساتذہ کے دباؤ میں آکر سسٹم پر کام روک دیا۔