November 16, 2026

بہاولنگر: تھانہ صدر بہاولنگر پولیس کی کاروائی

20250516_204446

بہاولنگر سول ڈیفنس کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تشکر ریلی کا انعقاد سول ڈیفنس بہاولنگر کی جانب سے پاکستان کی بہادر افواج سے اظہارِ یکجہتی اور ان کی قربانیوں پر تشکر کے طور پر ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا

بہاولنگر ریلی کا آغاز سٹی چوک سے ہوا جو رفیق شاہ چوک، جیل روڈ اور ڈی پی او آفس چوک سے ہوتی ہوئی سول ڈیفنس آفس پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت ارشد سندھو جٹ نے کی جبکہ ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس میاں عامر مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ اس موقع پر شہریوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے بھرپور شرکت کی شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے۔ “پاک فوج زندہ باد”، “پاکستان زندہ باد” اور وطن سے محبت کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ ریلی کے شرکاء نے ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی اس ریلی کا مقصد عوامی سطح پر قومی جذبے کو فروغ دینا اور افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔ عوام کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے