November 16, 2026

جھنگ (منیر حسین چدھڑ سے) اینٹی کرپشن فیصل آباد کرپٹ افسران کی سہولت کار بن گئی

20250516_204446

جھنگ (منیر حسین چدھڑ سے) اینٹی کرپشن فیصل آباد کرپٹ افسران کی سہولت کار بن گئی ہے سرکار ی خزانے کو نقصان پہنچانے والے XENاسد شاہین، SDOو سب انجینئر ملک صفدر انکوائری نمبر 405/2024کے باوجود کسی بھی کاروائی سے مستثنی ہیں درخواست گزار نے پول کھول دیااعلی حکام سے فوری اعلی سطح پر ایکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکوائری میں تاخیر رشوت ستانی کا مظہر نظر آتی ہے تفصیلات کے مطابق خوشاب مظفر گڑھ روڈ کی تعمیر میں بدعنوانیوں اور ناقص تعمیر کے خلاف درخواست دی گئی تھی جس میں 2023میں XENاسد شاہین، SDOو سب انجینئر ملک صفدرہائی وے سب ڈویژن اٹھارہ ہزاری ڈویژن جھنگ کے کرپشن سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کی بابت انکشاف کیا گیا تھا۔ جسکی انکوائری اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ فیصل آباد کو دی گئی تھی جسکا نمبر 405/2024تھا۔دو سال گزرنے کے باوجود نہ درخواست گزار کو طلب کیا گیا نہ محکمہ کو کسی طلبی یا کاروائی کا نوٹس ملا جو ماروائے قانون اقدام اور سہولت کاری کے زمرے میں آتا ہے۔ اطلاعات یہ ہیں کہ انکوائری آفیسر کوئی سماعت کئے بغیر ساز باز کرکے اپنا الو سیدھا کرکے معاملہ دبا کر چلے گئے جبکہ قانون یہ ہے کہ درخواست گزار کو کاروائی سے آگاہ اور اسکا بیان روبرو لے کر نتائج سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے درخواست گزار نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل ACEفیصل آباد پر عدم اعتماد کرتے ہوئے کسی اور آفیسر سے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے جو فرض شناس اور سرکار کا سچا وفادار ہو جسکے لئے کسی اور ریجن کا انتخاب کیا جائے یا لاہور ہیڈ آفس میں کروائی کی جائےتاکہ سرکاری خزانے کا نقصان پورا کرایا جاسکے۔ ورنہ درخواست گزار اینٹی کرپشن کورٹ میں ڈائریکٹ کمپلین کرنے پر مجبور ہوگا۔ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کی دھجیاں بکھرنے نہیں دی جائیں گی۔