ڈگری ( عباس حسین ) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ڈگری کے زیر اہتمام “دفاع پاکستان و تحفظ اقصیٰ سیمینار” سٹی پریس کلب ڈگری میں منعقد کیا گیا ،،،
ڈگری ( عباس حسین ) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ڈگری کے زیر اہتمام
“دفاع پاکستان و تحفظ اقصیٰ سیمینار” سٹی پریس کلب ڈگری میں منعقد کیا گیا ،،،
جس میں مہمان خصوصی مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ ، قائد طلباء ارسلان کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی افواج نے دشمن کو دن کی روشنی میں تارے دکھائے اور دشمن انڈیا پر تابڑ توڑ حملوں سے وہ دندان شکن جواب دیا ہے جو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائیگا ،،
مزید کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے دشمن تیاری کرکے پھر جارحیت کرے گا انشاءاللہ افواج پاکستان بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے،،،
مزید کہا کہ فلسطین کی صورتحال پر گہری نظر ہے اور عالم اسلام کی بے حسی قابل تفتیش ہے ان کا کہنا تھا کہ پہلگام کے 26 افراد کے قتل کا بہانہ بنا کر انڈیا اگر پاکستان پر جنگ مسلط کر سکتا ہے تو فلسطین کے ہزاروں معصوم بچوں ، عورتوں ، بزرگ اور جوانوں کی قربانیوں پر 57 اسلامی ممالک کیوں خاموش ہیں ،،،
سیمینار میں مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن صوبہ سندھ کے “ناظم عمومی مفتی حسن عتیق
“معاون ناظم عمومی اکرام صابر
“ناظم اطلاعات عبدالرحمن
“جمعیت علماء اسلام کے مفتی رضوان الحق جالندھری ، مولانا ضیاء الحق
“سنی رابطہ کونسل کے مولانا نذیر حیدری ،
“تعلقہ اسپتال کے ایم،ایس ڈاکٹر محمد الیاس جٹ
“مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد سجاد
“جماعت اسلامی کے یاسین گجر
“گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول کے سر رضا اختر
“مرکزی مسلم لیگ کے عمار یاسر
“مصطفوی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے گل حسن
“جٹ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ڈاکٹر علم دین
“یوتھ آف ڈگری کے پریم راٹھور
“الخادم فاؤنڈیشن کے سربراہ راؤ حسن عقیل
“قائم خانی یوتھ ویلفئیر کے حماد ، وہاب آصف
“پاکستان سنی تحریک کے رانا محبوب
“سٹی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد عمیر مسعود سمیت دیگر نے بھی اس سیمینار میں خطاب کیا
اس موقع پر سٹی پریس کلب ڈگری کے
“سرپرست محمد عباس
” صدر اعجاز سردار
” نائب صدر محبوب بھٹی
” فنانس سیکرٹری صدام حسین
“ممبر راجہ آزاد
“جنرل کونسلر حاجی محمد افضل
“سنی رابطہ کونسل تعلقہ ڈگری کے رہنماء قاری محسن فاروقی ، قاری اعظم ، انس فاروقی ، مولانا عدنان حیدری سمیت اسٹوڈنٹس ، صحافیوں ، معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی
سیمینار میں تمام شرکاء کیلئے ٹھنڈے پانی کی بوتلیں “مددگار فاؤنڈیشن ” کے سربراہ محمد آصف قاضی کی جانب سے دی گئیں جس پر مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ڈگری کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا ،،