82

ٹوبہ ٹیک سنگھ.( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک ) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیرحافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں26جولائی کو ڈی چوک اسلام آبادمیں تاریخی پرُامن طویل دھرنا دیں گے

ٹوبہ ٹیک سنگھ.( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک )
جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیرحافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں26جولائی کو ڈی چوک اسلام آبادمیں تاریخی پرُامن طویل دھرنا دیں گے،جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی میاں وکیل احمد نے صدر پریس کلب چوہدری عمران ندیم سدھو اور چیئرمین پریس کلب ڈاکٹرپیر صوفی محمد سلیم غازی چشتی نظامی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے وسائل کا منہ اپنی طرف اور مسائل کا منہ عوام کی طرف کیا ہوا ہے ، پاکستانی عوام کو چاہیے کہ اپنے حقوق کو حاصل کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں اور دھرنا میں شامل ہوں،اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اِس ظالمانہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنا پاکستانی عوام پر فرض ہو چکا ہے ورنہ بے حس حکومت ہمیں کچل کر رکھ دے گی،اپنے حقوق کے لیے اپنی پوری قوت کے ساتھ ہر سطح پر احتجاج کریں.بہادری کے ساتھ جینا زندہ قوموں کا شعار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں