November 16, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے)” بزم سرخیل ادب انٹرنیشنل ” کے زیراہتمام مقابلہ کتب میں منتخب

IMG-20250517-WA0290

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے)” بزم سرخیل ادب انٹرنیشنل ” کے زیراہتمام مقابلہ کتب میں منتخب ھونے والی کتب کے مصنفین کے اعزاز میں ” لاھور ہائیکورٹ لاھور ” میں تقریب تقسیم ایوارڈز و گولڈ میڈلز کاانعقاد کیاگیا۔ جس کی صدارت جناب بختیار علی سیال ( سابق جج) نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں ارحم روحان , ڈاکٹر محمد نواز کنول, خضرحیات ایڈووکیٹ , غلام مرتضی چوہدری , روبینہ شاہین , محمد الیاس آتش , صفیہ اسحاق تھیں ایوارڈز و گولڈ میڈلز پانے والوں میں سحر نسیم سحر, اشفاق فلک , اشتیاق نوشاہی , محمد اکرم , عرفان اسلام و دیگر مصنفین تھے۔ اس تقریب میں ملک کے طول و عرض سے آۓ ھوۓ مصنفین کو ایوارڈز اور گولڈ میڈلز سے نوازا گیا ۔تقریب کے منتظم اعلی ا سید محمودالحسن گیلانی ایڈووکیٹ نے اظہارخیال کرتے ہوءے کہا کہ اس طرح کی تقریبات گھٹن زدہ ماحول میں ھوا کا تازہ جھونکا ہیں۔ صدر محفل نے کہا کہ” بزم سرخیل ادب ” کے تمام عہدیداران مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی کاوشوں سے یہ خوبصورت تقریب منعقد ھوئی ۔تقریب میں سینکڑوں شعراء کرام، شاعرات و ادباء کرام موجود تھے ۔ اس موقع پر محمد طاھر نعیم سیکرٹری جنرل بزم سرخیل ادب نے سب کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں شرکاۓ محفل کیلئے عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔