خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور مصنفہ، شاعرہ ،ادیبہ اور قلمکارہ ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کا ایک اور اعزاز ، مدر ڈے کی مناسبت سے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور مصنفہ، شاعرہ ،ادیبہ اور قلمکارہ ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کا ایک اور اعزاز ، مدر ڈے کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار میں ایوارڈ کی عطائیگی، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ کارواں ویلفئیر سوسائٹی گوجرانوالا اور گوجرانوالا ادبی فورم کے زیر اہتمام منعقدہ اس پروقار سیمینار میں صدر شعبہء خواتین پاکستان قومی زبان تحریک محترمہ فاطمہ قمر سمیت متعدد نامور علمی، ادبی اور صحافتی شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی ۔ سیمینار کی ایک خاص بات یہ ہے کہ علم و ادب کی سرمایہ ء افتخار ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کی والدہ محترمہ کو بھی خصوصی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔ یاد رہے کہ معروف مصنفہ و قلمکارہ ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کو قبل ازیں بھی ان کی بہترین علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں مختلف فورمز پر متعدد ایوارڈز و اعزازات سے نوازا گیا ہے ۔