179

سرگودھا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈی پی او سرگودھا کی قیادت میں تفتیشی معیار کو بہتر بنانے اور تفتیش میں نئی اصطلاحات کے حوالہ سے آرٹس کونسل سرگودھا میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

سرگودھا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈی پی او سرگودھا کی قیادت میں تفتیشی معیار کو بہتر بنانے اور تفتیش میں نئی اصطلاحات کے حوالہ سے آرٹس کونسل سرگودھا میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

ورکشاپ میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج
محمد اکمل نے پولیس افسران کو مقدمات کے اندراج تفتیش میں خامیوں کو دور کرنے اور تفتیشی معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے طریقہ کار واضح کیا ورکشاپ میں تفتیشی پیچیدگیوں اصلاحات اور ترجیحات سے تفتیشی افسران کو آگاہ کیا پولیس افسران کی طرف سے ان موضوعات پر سوالات بھی کئے گئے جن کا انہوں نے تفصیلی جوابات بھی دئیے اس موقعہ پر ڈی پی او سرگودھا اسد اعجاز ملہی نے کہا ورکشاپ کا مقصد تفتیشی افسران کی رہنمائی کرنا ہے انصاف کی فراہمی کا براہِ راست تعلق معیاری تفتیش سے منسلک ہے تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے آئندہ بھی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا ورکشاپ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر صبغت اللہ ٫ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر کاشف مظفر ٫ڈسڑکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر رانا نوید اور ڈی ایس پی لیگل قاسم حیات رانجھا نے افسران کو لیکچر دئیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں