November 16, 2026

وزیراعلی مریم نواز شریف نے وزرا کے ہمراہ پرچم کشائی کرکے ”یوم تشکر ومعرکہ حق ”تقریبات کا باقاعدہ آغازکیا، چاق وچوبندپولیس دستے کی پرچم سلامی

IMG-20250517-WA0223

وزیراعلی مریم نواز شریف نے وزرا کے ہمراہ پرچم کشائی کرکے ”یوم تشکر ومعرکہ حق ”تقریبات کا باقاعدہ آغازکیا، چاق وچوبندپولیس دستے کی پرچم سلامی
یوم تشکر اورمعرکہ حق پرنماز فجرمیں خصوصی طور پر ملک وقوم کی سلامتی، امن،استحکام پاکستان اور ملک وقوم ترقی کے لئے خصوصی دعائیں
”آپریشن بنیان مرصوص کے“شہداء کرام کیلئے دعائے مغفرت، درجات کی بلندی، زخمی ہونیوالے شہریوں، افسروں اور جوانوں کی صحت یابی کیلئے دعا
صوبہ بھرمیں شہدا کے مزاروں پر پھول چڑھائے گئے، سرکاری ونجی عمارتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے،افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی ریلیاں
صوبہ بھر میں وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سکولوں،کالجو ں او ر یونیورسٹیوں میں معرکہ حق ویوم تشکر کی خصوصی تقریبات بھی منعقد کی گئیں
قوم کوفتح مبارک ہو،پاک فضائیہ کے دلیر اور جانباز شاہینوں نے متکبر دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا،افواج پاکستان کی شاندار کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لا تے ہیں: مریم نوازشریف
”آپریشن بنیان مرصوص“ نڈر لیڈرشپ،دلیر افواج پاکستان اور متحد قوم کے غیر متزلزل اتحاد کا مرہون منت ہے،امن کے داعی ہیں مگر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے
لاہو16مئی:…… وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے وزرا کے ہمراہ پرچم کشائی کرکے”یوم تشکر ومعرکہ حق ” تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا۔وزراء، مشیران معاونین خصوصی اوراعلی صوبائی سرکاری افسر ان نے تقریب میں شرکت کی۔ پنجاب پولیس کے چاق وچوبند دستے نے پرچم سلامی پیش کیا۔تقریب میں قومی ترانہ پیش کیا گیا،شہداکو خراج تحسین پیش کیا اوردعا بھی کی گئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں یوم تشکر ومعرکہ حق کی پروقار تقریبات منعقد ہوئیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں یوم تشکر ومعرکہ حق کی تقریبات میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔نماز فجرمیں خصوصی طور پر ملک وقوم کی سلامتی اور امن کے لئے دعائیں کی گئیں۔صوبہ بھر میں معرکہ حق ویوم تشکر کی تقریبات میں قرآن خوانی کی گئی۔”آپریشن بنیان مرصوص کے“شہداء کرام کے لئے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعائیں کی گئیں جبکہ بھارتی جارحیت کی وجہ سے زخمی ہونیوالے شہریوں، افسروں اور جوانوں کی صحت یابی کی خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔استحکام پاکستان اور ملک وقوم کی ترقی کے لئے مساجد میں خصوصی دعا کی گئی۔صوبہ بھرمیں شہدائے کے مزاروں پر پھول چڑھائے گئے اور سرکاری ونجی عمارتوں پر سبز ہلالی پرچم بھی لہرائے گئے۔افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی ریلیاں بھی نکالی گئیں۔صوبہ بھر میں سکولوں،کالجو ں او ر یونیورسٹیوں میں معرکہ حق ویوم تشکر کی خصوصی تقریبات بھی منعقد ہوئیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کوفتح مبارک ہو۔پاک فضائیہ کے دلیر اور جانباز شاہینوں نے متکبر دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا۔افواج پاکستان کی شاندار کامیابی اور فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ”آپریشن بنیان مرصوص“ نڈر لیڈرشپ،دلیر افواج پاکستان اور متحد قوم کے غیر متزلزل اتحاد کا مرہون منت ہے۔امن کے داعی ہیں مگر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
٭٭٭٭