November 16, 2026

‏پاکستان اور بھارت کے مابین سیز فائر تو ہو چکا ہے، تاہم ایل او سی پر بسنے والی سول آبادی پر بھارتی جارحیت اپنے گہرے اثرات چھوڑ گئی ہے

20250516_204446

‏پاکستان اور بھارت کے مابین سیز فائر تو ہو چکا ہے، تاہم ایل او سی پر بسنے والی سول آبادی پر بھارتی جارحیت اپنے گہرے اثرات چھوڑ گئی ہے۔

‏وادیِ نیلم کے علاقوں جورا اور شاہ کوٹ میں بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں شہری املاک کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ ایک خاتون شہید ہوئیں ۔

‏متاثرین کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت نے ان کی عمر بھر کی محنت اور جمع پونجی کو راکھ کر دیا، مگر ان کے حوصلے اب بھی بلند ہیں۔

‏شہریوں نے بتایا کہ آپریشن “بنیان المرصوص” کے دوران بھارت کو پہنچنے والے نقصان نے ان کے حوصلے مزید بلند کر دیے ہیں۔

‏انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے آبائی علاقوں کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ۔

‏انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ بھارتی مظالم اور گولہ باری کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔