*اخلاق باختہ حرکات مرد کرے یا عورت، دونوں قابلِ اصلاح ہیں۔ خواتین کو رعایت نہیں دی جا سکتی
*اخلاق باختہ حرکات مرد کرے یا عورت، دونوں قابلِ اصلاح ہیں۔ خواتین کو رعایت نہیں دی جا سکتی صرف اس بنیاد پہ کہ وہ صنفِ نازک ہیں۔ عورت اس وقت تک ہی عزت کی مستحق ہے جب تک وہ اپنی شرم و حیاء کا پاس رکھتی ہے۔ اگر آپ کو اپنے وقار کا خیال نہیں تو مردوں سے بھی یہ امیدیں لگانا چھوڑ دیں کہ وہ آپ کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھیں گے۔*
*پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد صاحب کے حوالے سے چند خواتین کی جانب سے غیر مناسب اور بے باک انداز میں کرش جیسے الفاظ کا استعمال نہایت افسوس ناک اور قابلِ شرم ہے۔ ایک ایسا انسان جو عمر میں باپ کے برابر ہے، ناصرف قومی ذمہ داریوں کا حامل بلکہ ہمارے محافظوں میں سے ہے، اس کے لیے ایسا غیر سنجیدہ رویہ اختیار کرنا انتہائی قابلِ افسوس ہے۔*
*کرش بنا کر رومانوی داستانوں کا ہیرو بنانے اور خود ہیروئن بننے کے بجائے انہیں اپنا قومی ہیرو اور آئیڈیل بنائیں۔ ہم گھروں میں اپنے باپ، بڑے بھائیوں اور بزرگوں کو جو احترام دیتے ہیں، وہی احترام اُن محافظوں کا بھی حق ہے جو ہماری سرحدوں پر ملک و قوم کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ اُن کی عزت و احترام ہمارا قومی فریضہ ہے، نہ کہ انہیں سستی میمز اور سطحی تبصروں کا نشانہ بنایا جائے۔*
*خدارا ان پاکباز شاہینوں کو اُن کے شایانِ شان مقام پر رہنے دیں۔ یہ ہمارا فخر ہمارے محافظ ہیں ۔ ان کے لیے صرف عقیدت، محبت عزت اور دعائیں ہی ہمارے لبوں پر ہونی چاہیے۔*
*سلام ان عظیم سپاہیوں کو جو فخرِ پاکستان ہیں۔💞*