*پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے رابطوں کے بعد بھارتی فوج کا بیان بھی سامنے آگیا*
*پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے رابطوں کے بعد بھارتی فوج کا بیان بھی سامنے آگیا*
پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھارتی فوج کا اہم بیان سامنے آگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان نے اعتماد سازی کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی فوج کے مطابق پاکستان اور بھارت نے الرٹ کی سطح کم کرنے کے لیے اعتماد سازی اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن کے ذریعے رابطہ ہوا تھا جو دونوں ممالک کے درمیان سیزفائر کے بعد تیسرا رابطہ ہے۔