November 16, 2026

ایس ایچ او کوتوالی انسپکٹر ناصر محمود باجوہ کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا

20250516_204446

ایس ایچ او کوتوالی انسپکٹر ناصر محمود باجوہ کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد۔ڈی ایس پی سٹی طارق محمود ڈھڈی۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ملک محمد خلیل۔انچارج سیکورٹی برانچ حافظ سعید نذیر دھاریوال۔ایس ایچ او حاجی پورہ سرمد فیاض۔ایس ایچ او مراد پور اکرم شہباز۔ایس ایچ او نیکاپورہ احسان انسپکٹر۔ایس ایچ او سمبڑیال انسپکٹر ارشاد اور پولیس ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مرحوم انسپکٹر ایک شریف النفس انسان تھے اور ظلم زیادتی کے قائل نہیں تھے اللہ مرحوم انسپکٹر ناصر باجوہ کے درجات بلند فرمائے جانے انجانے میں ہونے والی کوتاہیوں گناہوں کو معاف فرمائے اور قبر کی منزلوں کو آسان کرے قبر کو روشن فرمائے تاحدنگاہ کشادہ فرمائے آمین الہی آمین