November 16, 2026

برہموس میزائل ڈپو تباہ ہوگیا‘، بھارتی ادارے نے پاکستانی مؤقف کی تصدیق کردی

IMG-20250516-WA0249

برہموس میزائل ڈپو تباہ ہوگیا‘، بھارتی ادارے نے پاکستانی مؤقف کی تصدیق کردی

بھارت کے براہموس میزائلوں کا ڈپو تباہ کرنے کے پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہوگئی۔ انڈین نیشنل ریڈیالوجی سیفٹی ڈویژن نے مہر لگادی۔بھارتی نیشنل ریڈیالوجی سیفٹی ڈویژن نے بھارت کے براہموس میزائلوں کے ڈپو پر پاکستان کے حملے کی تصدیق کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی پنجاب میں واقع بیس سے تابکاری کے بعد الرٹ جاری کردیا گیا، 3 کلومیٹر کے علاقے سے انخلاء کے احکامات جاری کردیئے گئے، تابکاری سے علاقے کی سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا۔

رپورٹ میں پانچ کلومیٹر دور علاقے کے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے وہ دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں۔

پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں 10 مئی کو آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا تھا، جس میں متعدد ایئر بیسز، اسلحہ ڈپو اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔پاکستانی میزائل حملے میں بھارت کے براہموس میزائلوں کے ڈپو کو شدید نقصان پہنچا تھا۔