November 16, 2026

*حرام کی کمائی* “ہٹائیے… جلدی ہٹائیے!”

20250516_204446

*حرام کی کمائی*

“ہٹائیے… جلدی ہٹائیے!”
یہ صدا ملک کے سب سے مہنگے اور معیاری اسپتال کے مرکزی دروازے سے سنائی دے رہی تھی۔

ابھی ابھی ایک بڑے صاحب کو طبیعت بگڑنے کے باعث ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔ وہ انکم ٹیکس کے محکمے سے وابستہ ایک اعلیٰ عہدے دار تھے، جنہیں سب بدعنوانی اور رشوت خوری میں مشہور جانتے تھے۔

چار دن تک وہ اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے۔ ان کی جوان شادی شدہ بیٹی دن رات ان کے ساتھ تھی۔
لیکن…
اچانک ایک دن اس نے موقع پا کر باپ کا انگوٹھا لگا کر کروڑوں کی جائیداد اپنے نام کر لی اور پھر اپنے شوہر کے ساتھ فرار ہو گئی۔

اگلے ہی دن وہ صاحب اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔

جب برطانیہ میں مقیم ان کے بیٹوں کو اطلاع ملی کہ بہن نے تمام جائیداد پر قبضہ کر لیا ہے، تو انہوں نے باپ کے جنازے میں شرکت سے بھی انکار کر دیا۔

جن صاحب کو چالیس لاکھ کی گاڑی میں اسپتال لایا گیا تھا، ان کے کفن و دفن کا بندوبست اُن ڈاکٹروں کے چندے سے کیا گیا، جنہوں نے دل میں انسانیت کا درد رکھا۔

اور وہ ساری کمائی…
جس کے لیے انہوں نے پوری زندگی حرام کمایا،
جس دولت کو بچوں کے لیے جمع کرتے رہے،
وہی اولاد اُس حرام مال کو لوٹ کر فرار ہو گئی…
یوں جیسے ایک پیغام دے گئی:

“جس اولاد کو حرام کھلاؤ گے، وہ کام بھی حرام ہی کرے گی!

القلم📚