سرگودھا کے معروف میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر شیخ محمود کو فائر مار کر قتل کر دیا گیا۔۔۔!
سرگودھا کے معروف میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر شیخ محمود کو فائر مار کر قتل کر دیا گیا۔۔۔!
سرگودھا: تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر محمود شیخ ہاسپٹل کی سیڑھیاں چڑھ رہے تھے کہ سویپر کی یونیفارم میں موجود نامعلوم شخص نے ان پر فائر کھول دیا۔
سرگودھا: ڈاکٹر محمود شیخ کو کئی فائر لگے جس سے وہ گر گئے اور ان کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کیا گیا۔
سرگودھا: ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پا گئے، ہسپتال میں ضابطے کی کاروائی جاری ہے
سرگودھا: واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف خود موقع پر پہنچ گئے
سرگودھا: کرائم سین یونٹ اور فرانزک کی ٹیمیں موقع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔
سرگودھا: ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔