November 16, 2026

محکمہ خزانہ، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 1961 نئے یا اپ گریڈ کیے گئے سکولوں کے لیے *26,898 آسامیوں کی منظوری دیتا ہے، جو

20250516_204446

محکمہ خزانہ، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 1961 نئے یا اپ گریڈ کیے گئے سکولوں کے لیے *26,898 آسامیوں کی منظوری دیتا ہے، جو کہ 43,960 ختم کی گئی آؤٹ سورس سکولوں کی پوسٹوں کے بدلے* میں پیدا کی جا رہی ہیں۔ یہ منظوری اس *شرط پر دی جا رہی ہے کہ حکومتِ پنجاب پر کسی قسم کا اضافی مالی بوجھ نہ پڑے۔*

یہ منظوری اس شرط کے ساتھ دی جا رہی ہے کہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ان آسامیوں کو *پہلے سے موجود سٹاف کے ریشنلائزیشن کے ذریعے پورا کرے گا۔* یعنی جہاں اساتذہ کم ہیں وہاں عملہ *دوسرے سکولوں سے ایڈجسٹ کیا جائے گا، اور آؤٹ سورس سکولوں کے عملے کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔*

مزید برآں، انتظامی محکمہ (ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ) *کوئی نئی بھرتی نہیں کرے گا* ۔