November 16, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)وطن عزیز پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح سرگودھا

IMG-20250516-WA0224

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)وطن عزیز پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح سرگودھا ڈویژن میں بھی یوم تشکر پورے ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ اس حوالے سے پرچم کشائ کی مرکزی تقریب کمشنر آفس سرگودھا میں منعقد کی گئ۔ جس میں کمشنر ملک جہانزیب اعوان، ریجنل پولیس آفیسر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے شرکت کی ۔اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔پرچم کشائی کی تقریب نے ماحول گرما دیا۔ فضاء پاک افواج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر کمشنر ملک جہانزیب اعوان نے اظہار خیال کرتے ہوءے کہا کہ پاک افواج نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔بزدل دشمن کو گھر میں گھس کر عبرتناک سبق دیا۔ کمشنر نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے فضائوں پر اپنی بادشاہت قائم کر دی ہے۔
بعدازاں کمشنر آفس سے مصحف علی بیس تک ریلی بھی نکالی گئی۔ریلی میں ہرطرف پاکستانی پرچموں کی بہارنظر آتی تھی۔ اس شاندار ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ سرگودھا شہر کی فضا پاک افواج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ شرکاء نے پاک افواج کو شاندار الفاظ میں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔