اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ کا تجاوزات کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کی زیر نگرانی ضلع کونسل کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیموں نے نواحی علاقہ 24 جی ڈی میں کاروائی کرتے ہوئے بھاری مشینری کی مدد سے پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے اور اس سلسلہ میں خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے ساتھ سختی نمٹا جائے گا اور عوام کے لیے دشواری کا باعث بننے والی تجاوزات کا صفایا کر دیا جائے گا۔