کمشنر بہاولپور ڈویژن کا ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ
کمشنر بہاولپور ڈویژن کا ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ
ہارون آباد (زاہد حسین انجم)کمشنر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر مسرت جبیں نے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال ہارون آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے علاج معالجہ، صفائی، ادویات کی فراہمی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام آفتاب احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی وٹو اور اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد ڈاکٹر انور سکھیرا ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال ہارون آباد ڈاکٹر عامر رضا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بہاولنگر ڈاکٹر عاطف رفیق ڈاکٹر حسن فاروق اسجد رؤف عمران ساجد ملک اکرم باو فاروق شاہ محمد شہباز سعود فاروق خان چغتائی سجاد خان فیاض رامے رانا فیاض راشد سعدی عدنان چوہدری عادل سلطان حاجی یونس زرگر زاہد حسین انجم نویدِ شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر سنی ڈاکٹر عارف رضا ملک بھی موجود تھے۔کمشنر ڈاکٹر مسرت جبیں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، لیبر روم، فارمیسی اور لیبارٹری کا معائنہ کیا اور مریضوں سے براہِ راست ملاقات کر کے ان سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج فراہم کیا جائے اور صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، اور ہسپتالوں کی کارکردگی کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی وٹو نے کمشنر کو ہسپتال کی کارکردگی، سہولیات، عملے کی حاضری اور دستیاب ادویات کے بارے میں بریفنگ دی۔شہریوں اور مریضوں نے کمشنر بہاولپور کے دورے کو سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ اس سے طبی سہولیات میں مزید بہتری آئے گی۔