November 16, 2026

حیدرآباد انسانیت شرما گئی

20250514_135021

حیدرآباد

انسانیت شرما گئی

سچ بولنے کی سزا صحافی یونس راجڑ کی حاملہ اہلیہ قتل،
بیٹا زندگی کی جنگ میں مصروف

حق گوئی کے چراغ کو بجھانے کی سازش

یہ صرف ایک فائرنگ کا واقعہ نہیں تھا، یہ صرف ایک خاتون کا قتل نہیں تھا، یہ ایک پورے خاندان، ایک خواب، ایک سچ کی صدا کا گلا گھونٹنے کی کوشش تھی

یونس راجڑ ایک ایسا نام جس نے قلم کو تلوار بنا کر آکڑا پرچی، جوا، منشیات اور ظلم کے خلاف لڑائی لڑی

آج اس کی دنیا اجاڑ دی گئی،قاتلوں نے اس وقت گولی چلائی جب یونس راجڑ کی اہلیہ امید سے تھیں ایک ماں، ایک ہونے والی جان، دونوں کو اس لیے مار دیا گیا کہ وہ ایک حق گو انسان کی شریکِ حیات تھیں

ان کا 13 سالہ معصوم بیٹا قدرحسین، جس نے ابھی زندگی کی خوبصورتی دیکھی ہی نہیں، اسپتال میں icu ولٹینٹر پر زندگی کی آخری سانسوں سے لڑ رہا ہے

یہ کیسی دنیا ہے جہاں سچ بولنے والے کو اندھیرے میں دھکیل دیا جاتا ہے
آج یونس راجڑ انصاف کا نہیں، انسانیت کا مقدمہ لڑ رہا ہے

وہ صرف ایک صحافی نہیں، وہ ان ہزاروں مظلوموں کی آواز ہے جن کی چیخیں کبھی سنائی نہیں دیتیں

اس کی قلم کی روشنائی کو خون سے دھو دیا گیا، لیکن سوال باقی ہے
کیا اب بھی ریاست خاموش رہے گی؟

کیا اب بھی جوا، آکڑا، منشیات کے اڈے پولیس کی چھاؤں میں چلتے رہیں گے ؟

یہ وقت ہے جاگنے کا ورنہ اگلی گولی کسی اور سچ بولنے والے کی طرف ہوگی،ہم سب اشک بار دلوں کے ساتھ دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت یونس راجڑ کو صبر جمیل عطا فرمائے

ان کے زخمی بیٹے کو جلد شفا دے
اور ان کی شہید اہلیہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے
🤲🏻 آمین