November 16, 2026

أئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ، بی اے ناصر کا موٹروے ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی اسلام آباد کا دورہ اسلام آباد (سید گوہر شاہ)

IMG-20250515-WA0208

أئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ، بی اے ناصر کا موٹروے ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد (سید گوہر شاہ)
انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس (NHMP) بی اے ناصر کا موٹروے ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے جدید نظام اور سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔انسپکٹر جنرل نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کا عمل شفاف، مؤثر اور عوام دوست ہونا چاہیے تاکہ شہریوں کو بلا تاخیر اور آسانی سے لائسنس فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ تمام شہریوں کو یکساں اور معیاری خدمات فراہم کی جائیں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید فروغ دیا جائے تاکہ کارکردگی میں بہتری آئے۔
انہوں نے موٹروے ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ موٹروے پولیس عوام کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس موقع پر انہوں نے عملے کی جانب سے بہتری کے لیے تجاویز سنی اور ہدایات جاری کی ۔
بی اے ناصر نے کہا کہ موٹروے پولیس مستقبل میں بھی اصلاحات اور جدید سہولیات کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنسنگ کے نظام کو مزید بہتر بنائے گی تاکہ شہری اسانی سے اعلی معیار کے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں