November 16, 2026

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے بیو ر و چیف دعاانلاین نیوز ٹی وی محمد عامر حسین قریشی سے میلسی کنال پر واقع حلیم والی پل کی خستہ

IMG-20250515-WA0197

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے بیو ر و چیف دعاانلاین نیوز ٹی وی محمد عامر حسین قریشی سے
میلسی کنال پر واقع حلیم والی پل کی خستہ حالی اور ٹوٹی ہوئی باڑ نے علاقے کے مکینوں کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ باڑ نہ ہونے کی وجہ سے ڈھمکی پل کی طرح کسی بڑے حادثےکا سبب بن سکتا ہے حلیم والی پل کے دونوں اعتراف کی حفاظتی باڑ مکمل طور پر ٹوٹ چکی ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں بلخصوص سکول جانے والے بچوں کے لیے شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے مکامی باشندوں کا کہنا ہے کہ روزانہ سینکڑوں بچے اور دیگر افراد اس پل سے گزرتے ہیں اور اگر فوری طور پر باڑ کی مرمت نہ کی گئی تو کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے اہل علاقہ نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے پر نوٹس لے کر پل کے دونوں اعتراف میں حفاظتی باڑ لگائیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی بھی قسم کا حادثہ پیش آیا تو اس کے ذمہ داری متعلقہ محکموں پر عائد ہوگی خاص طور پر سکول جانے والے چھوٹے بچوں کے والدین کی تشویش انتہائی شدید ہے کیونکہ بغیر کسی حفاظتی انتظام کی یہ پل روزانہ سینکڑوں بچوں کے لیے استعمال ہو رہا ہے ایک مقامی باشندے نے کہا کہ بڑے حادثے کا انتظار میں نہ رہیں اور فوری طور پر کام شروع کریں امید کی جا رہی ہے کہ انتظامیہ اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھائے گی۔