November 16, 2026

انتخاب،،، فوزیہ ممتاز رانجھا اپنی قیادت سمیت نہ کبھی کسی کی بے جا تعریف کی ہے نہ کسی پر کبھی بے جا تنقید کی

IMG-20250511-WA0167(1)

انتخاب،،، فوزیہ ممتاز رانجھا

اپنی قیادت سمیت نہ کبھی کسی کی بے جا تعریف کی ہے نہ کسی پر کبھی بے جا تنقید کی ہے. یہ حقیقت ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا بہترین رضا کار سفیر ہے. ڈار صاحب یا، خواجہ صاحب تو دو لفظ انگریزی روانی سے نہیں بول سکتے وہ بھلا کیسے پاکستان کا مقدمہ بین الاقوامی سطح پر مؤثر طریقے پیش کر سکتے تھے؟ بلاول وزیر خارجہ نہیں لیکن پھر بھی بھٹو کا نواسہ اور، بے نظیر کا بیٹا اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کی وجہ سے دنیا اسے پاکستان کا نمائندہ تصور کرتی ہے. دنیا بھر کی ریاستوں کے اعلیٰ عہدیدار اسے اہمیت دیتے ہیں دنیا بھر کے تمام مقبول و معروف ذرائع ابلاغ اس سے بات کرنا پسند کرتے ہیں. آپ درست تنقید کریں آپ کا حق ہے. آپ کسی کو ووٹ دیں یا نہ دیں یہ بھی آپ کا استحقاق ہے. آپ ملکی سیاست کے حوالے سے کوئی بھی رائے رکھیے آپ کا حق ہے مگر ایک نوجوان جو بین الاقوامی سطح پر آپ کی وکالت کر رہا ہے کم از کم اس کی اس خدمت کو مزاق بنا کر رد نہ کریں!