November 16, 2026

‏امریکی صدر ٹرمپ کے سیز فائر بیان کو بھارت نے کھلے عام مسترد کر دیا*

20250514_135021

‏امریکی صدر ٹرمپ کے سیز فائر بیان کو بھارت نے کھلے عام مسترد کر دیا*

‏10 مئی کو معرکہ بنیان مرصوص کی کامیابی کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کیا

‏جنگ بندی کے بعد بھارتی لیڈران سمیت صحافیوں نے امریکی صدر کے بیان کو مسترد کرتے ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

‏بھارتی سیاستدان پرکاش امبیڈکر کی مودی سرکار پر سخت تنقید

‏امریکہ نے سیزفائر کا اعلان کیا اور بھارت کو خبر تک نہ ہوئی، پرکاش امبیڈکر

‏ٹرمپ انتظامیہ نے خود ہی انڈیا پاکستان جنگ ختم کر دی، پرکاش امبیڈکر

‏مودی اور بھارتی دفتر خارجہ نے سیز فائر معاہدے پر مکمل چپ سادھ لی ہے، لیڈر شپ مکمل طور پر ناکام، پرکاش امبیڈکر

‏ٹرمپ نے یکطرفہ فیصلہ کر کے بھارت کی قومی سلامتی کو مذاق بنا دیا، پرکاش امبیڈکر

‏یہ مودی سرکار کی ناکامی ہے کہ سیزفائر کی خبر ہمیں امریکی صدر سے سننی پڑی، پون کھھیڑا (کانگریس)

‏بھارت کی خارجہ پالیسی اب واشنگٹن سے چلائی جا رہی ہے، پون کھھیڑا

‏مودی کو سیز فائر کا علم نہیں تھا تو ہمیں اعتماد میں لینا چاہیے تھا، ، پون کھھیڑا

‏بھارتی عوام کو حق ہے کہ وہ یہ جان سکے کہ یہ فیصلہ کہاں سے کیا گیا، پون کھھیڑا

‏یہ ٹرمپ کا کام نہیں کہ وہ جنگ بندی جیسے حساس معاملے پر دعویٰ کرے جب ہم نے اس پر کوئی اتفاق ہی نہیں کیا، صحافی، ارناب گوسوامی

‏کچھ دن پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاک بھارت اس کا مسئلہ نہیں، اب اچانک جنگ بندی کا اعلان کیسے کر دیا، صحافی، ارناب گوسوامی

‏میں ٹرمپ کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کرتا ہوں کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ہو گئی ہے، صحافی، ارناب گوسوامی

‏ہمارا میڈیا صرف مودی اور بھارتی افواج کی بات مانے گا، باہر والوں کی نہیں، صحافی، ارناب گوسوامی

‏بھارتی میڈیا نے پہلے خبر چلائی کہ جنگ بندی مودی کی اپیل پرہوئی اور اس کے بعد وہ خبر ہٹا دی جس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی حکام اس خبر کو جھٹلا رہے ہیں، دفاعی ماہرین

‏آپریشن بنیان مرصوص کے بعد سے مودی نے شرم کے خوف سے ٹرمپ سے سیز فائر کی اپیل کی اور پھر مکر گیا، دفاعی ماہرین

‏مودی کی اپیل پر ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کیا جو بھارتی میڈیا نے بھی نشر کیا، دفاعی ماہرین

‏مودی کی خاموشی ثابت کرتی ہے فیصلہ دہلی میں نہیں، واشنگٹن میں ہوا، دفاعی ماہرین