November 16, 2026

قصور پولیس نے منشیات کا سوداگر ساتھی سمیت پکڑا لیا اڑھائی کلوگرام افیون اور 22 لاکھ 70 ہزار روپیہ کی رقم برآمد ہوئی

IMG-20250514-WA0166

قصور
پولیس نے منشیات کا سوداگر ساتھی سمیت پکڑا لیا اڑھائی کلوگرام افیون اور 22 لاکھ 70 ہزار روپیہ کی رقم برآمد ہوئی

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن قصور محمد اسلم بھٹی نے شہر قصور کے بدنام زمانہ رکن پور کے رہائشی منشیات سوداگر امانتی کمبوہ کو ساتھی اکرم سمیت گرفتار کیا جن کے
کے قبضہ سے اڑھائی کلوگرام افیون اور 22 لاکھ 70 ہزار روپیہ نقد برآمد ہوئی
ملزم امانت عرف امانتی کمبوہ ریکارڈ یافتہ اور بدنام منشیات فروش ہے اور عرصہ دراز سے شہر کی نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے تباہ کر رہا تھا
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید برآمدگی کیلئے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا
علاقہ مکینوں نے ملزمان کی گرفتاری پر سکھ کا سانس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں اور ایس ایچ او اسلم بھٹی کو خراج تحسین پیش کیا ہے

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات