ڈی پی او کرم ملک حبیب خان نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاک افغان سرحد گوی بارڈر سمیت پولیس تنصیبات اور دیگر مختلف علاقوں کا دورہ کیا
ڈی پی او کرم ملک حبیب خان نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاک افغان سرحد گوی بارڈر سمیت پولیس تنصیبات اور دیگر مختلف علاقوں کا دورہ کیا
پشاور( سید گوہر شاہ )
ڈی پی او کرم ملک حبیب خان نے پاک افغان سرحد گوی بارڈر ، تھانہ سٹی ، تھانہ پیواڑ اور دیگر مختلف علاقوں کا دورہ کرکے مجموعی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
ضلعی پولیس سربراہ نے گوی بارڈر اور پولیس تنصیبات میں پولیس حکام و پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کرکے موجودہ حالات کے پیش نظر ہر وقت چوکس اور ہائی الرٹ رہنے کی تاکید کی
انہوں نے تھانہ سٹی و تھانہ پیواڑ میں دستاویزی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے رجسٹر نمبر 13 میں اپنے تاثرات قلمبند کیے جبکہ حوالات ، دفاتر اور دیگر اہم شعبہ جات کا معائنہ کرکے پولیس اہلکاروں کو مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی تاکید کی
ڈی پی او ملک حبیب خان نے تھانے میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اور ان کی بات توجہ سے سننے اور بزرگ شہریوں، خواتین ، مظلوم و کمزور طبقے کی داد رسی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔