November 16, 2026

شکریہ بھارت! شکریہ مودی!

20250512_113840

شکریہ بھارت! شکریہ مودی!

تمہیں شاید اندازہ نہیں، مگر تم نے ہمیں وہ نعمت لوٹا دی ہے جسے ہم برسوں سے کھو چکے تھے۔

شکریہ!
کہ تم نے ہماری رگوں میں ایک بار پھر غیرت، حمیت اور جذبۂ جہاد کی وہ چنگاری روشن کر دی ہے، جس پر ماضی کی تھکن نے راکھ کی تہہ چڑھا دی تھی۔ تمہارے ایک قدم نے ہمیں جھنجھوڑ کر جگا دیا، ہماری غفلت کو بے نقاب کر دیا، اور ہمیں پھر سے یاد دلا دیا کہ ہم کون ہیں؟

شکریہ!
کہ تم نے ہمیں یکجان کر دیا۔ ہم جو زبانوں، نسلوں، فرقوں اور سیاست کے نام پر بٹ چکے تھے، آج ایک آواز ہیں، ایک صف ہیں، ایک ملت ہیں۔ تمہارے غرور نے ہمیں ہمارے اتحاد کی اصل طاقت دکھا دی۔

شکریہ!
کہ تم نے ہمارے اور ہماری افواج کے درمیان بننے والی غلط فہمیوں کی دیواروں کو مسمار کر دیا۔ آج ہر دل پاک فوج کے ساتھ دھڑک رہا ہے، ہر آنکھ ان پر فخر سے جگمگا رہی ہے، اور ہر زبان ان کے حق میں دعاگو ہے۔

شکریہ!
کہ تم نے فضاؤں میں پھر سے شیروں کو چنگھاڑتے ہوئے دیکھا ، وہ شاہین جو خاموشی سے انتظار میں تھے، تمہارے تکبر غرور کو روند کر رکھ دیا۔ تم نے ان کی پرواز کو مقصد دیا، ان کے پنجوں میں حرارت پیدا کی۔

شکریہ!
کہ تم نے ہمیں احساسِ کمتری، مایوسی اور شکست خوردگی کے دھوکے سے نکال کر وقار، عزت اور خودداری کا سبق سکھایا۔ آج دنیا ہمیں سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے، اور بیرون ملک پاکستانی اپنے وطن کے نام پر فخر سے سر اٹھا رہے ہیں۔

اور سب سے بڑھ کر…
شکریہ!
کہ تم نے ہمارے دلوں میں اللہ پر ایمان کی وہ شعلہ انگیز روشنی واپس جگا دی ہے جو ہمیں ناقابلِ تسخیر بناتی ہے۔ تمہارے ظلم نے ہمارے سجدوں کو آنسو دیے، ہماری دعاؤں کو شدت دی، اور ہمارے یقین کو فولاد میں ڈھال دیا۔

تمہارا ہر وار ہمیں مضبوط کر گیا، اور تمہاری ہر چال ہمیں جگا گئی۔
یہ قرض ہم نہیں بھولیں گے…
شکریہ دشمن! تم نے ہمیں بھولا ہوا سبق یاد کروا دیا۔

محمد عمران مانی شورکوٹ کی عوام کا خادم۔۔۔0334.9914555

لو یو پاکستان ، لو یو پاکستان آرمڈ فورسز ۔

لو یو مارخور اس ساری جنگ میں آپکی محنتیں قربانیاں قابل ستائش قابل فخر ہیں۔کیونکہ آپ سب خاموش مجاہد ہیں آپ کی دی ہوئی معلومات اور ٹارگٹ ہی تھے جن پر کامیابی سے وار کیے گئے۔۔۔

مجھے ہی نہیں پوری پاکستانی قوم کو بلکہ مسلم امہ کو آپ پر فخر ہے کیونکہ سب فورسز ظاہری جنگ لڑتی ہیں لیکن آپ وہ جنگ بھی لڑتے ہیں جو واجب نہیں ہوتی۔کیونکہ آپ جب مشن پر ہوتے ہیں تو بہت سی تاریک راتوں میں جب شہید کردئیے جاتے ہیں۔تو شاید کفن دفن بھی نصیب نہیں ہوتا۔لہذا اس جنگ کی کامیابی میں آپکا ذکر نہ کرنا سراسر زیادتی ہوگی۔