محکمہ ایجوکیشن پنجاب ای ٹرانسفر پالیسی 2024 میں اہم ترامیم کردی گئی
محکمہ ایجوکیشن پنجاب
ای ٹرانسفر پالیسی 2024 میں اہم ترامیم کردی گئی
اب خواتین اساتذہ شادی کے بعد کسی بھی وقت سال بھر میں تبادلے کی درخواست دے سکتی ہیں
Hardship Base پر تبادلوں کی ترجیحی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں شادی کے بعد تبادلہ بھی شامل کر دیا گیا
تمام Hardship Base تبادلے اب SIS پورٹل کے ذریعے پورے سال جاری رہیں گے
جنرل تبادلہ راؤنڈ کے دوران Hardship Base درخواستیں قبول نہیں ہوں گی
شادی کے بعد تبادلے کے لیے نکاح نامہ، شوہر کا CNIC اور رہائش کا ثبوت لازم ہوگا
بین الضلعی تبادلے کے لیے متعلقہ CEO سے منظوری اور NOC لینا ضروری ہے
غلط NOC جاری کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی
نئی پالیسی 9 مئی 2025 سے نافذ العمل ہے