November 16, 2026

بہاولنگر: تھانہ گھمنڈ پور کی حدود میں پولیس مقابلہ،

20250512_113840

بہاولنگر: تھانہ گھمنڈ پور کی حدود میں پولیس مقابلہ،

بہاولنگر: ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، 2 ملزمان فرار، ترجمان پولیس

بہاولنگر: موضع اسماعیل پور میں 15 پر ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا، ترجمان پولیس

بہاولنگر: دولت پور کے قریب ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کردی، ترجمان پولیس

بہاولنگر: ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت مظہر عرف مظہری کے نام سے ہوئی جو مختلف مقدمات میں اشتہاری بھی تھا، ترجمان پولیس

بہاولنگر: ہلاک ملزم ڈکیتی، ڈکیتی ود ریپ، اقدام قتل اور بھتہ خوری جیسے 43 سنگین مقدمات میں ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں ریکارڈ یافتہ ہے، ترجمان پولیس

بہاولنگر: ہلاک ملزم نے دوران ڈکیتی شہریوں کو زخمی بھی کیا، ترجمان پولیس

بہاولنگر: ہلاک ملزم بھتہ طلب کرنے اور لوگوں کی فیملیز کو اغواء کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا، ترجمان پولیس

بہاولنگر: پولیس کا فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کا سرچ آپریشن جاری، ترجمان پولیس

بہاولنگر: عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ، ڈی پی او کامران اصغر