برطانوی پارلیمنٹیرینز کا عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ
برطانوی پارلیمنٹیرینز کا عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ
پاکستان میں جمہوری اصولوں کی پامالی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی غیر قانونی قید سے متعلق برطانوی پارلیمنٹ میں سماعت
سماعت بریڈفورڈ ویسٹ کی لیبر ایم پی ناز شاہ اور کنگزکلیر کے کنزرویٹو پیر لارڈ ہنن نے مشترکہ طور پر منعقد کی
سید ذوالفقار بخاری،مہر بانو قریشی،پٹن ڈویلپمنٹ کے بانی سرور باری شامل تھے۔
سماعت میں 20 سے زائد پارلیمنٹیرینز نے شرکت کی،
پارلیمنٹیرینز عمران خان کی قید سے متعلق اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ برطانوی وزیراعظم کو دیں گے
پاکستانیوں کو خود ارادیت کا حق ملنا چاہیے۔زلفی بخاری
پاکستان کی موجودہ حکومت غیر قانونی ہے،زلفی بخاری
دنیا کو پاکستانی حکومت کی جانب سے پچھلے دو سالوں میں آزادی اور جمہوریت کے خلاف کی جانے والی زیادتیوں سے آگاہ ہونا چاہیے۔زلفی بخاری
برطانوی پارلیمنٹیرینز کاپاکستان میں جمہوری اصولوں کی بحالی کامطالبہ خوش آئند ہے،زلفی بخاری
“مغربی جمہوریتوں کی جانب سے پراسرار خاموشی مایوس کن رہی ہے،مہربانو قریشی
ہمیں امید تھی کہ وہ پاکستان میں جمہوریت کے حق میں کھڑے ہوں گے۔مہر بانو قریشی
پاکستانی عوام مزاحمتی یا بہادر نہیں صرف آزاد ہونا چاہتے ہیں۔مہربانو قریشی
ہمیں سیاسی جماعت کی حمایت،انتخابات میں حصہ لینے اور اپنا نمائندہ چننے میں آزادی ہو،مہربانو قریشی
ہم چاہتے ہیں کہ ہماری آواز سنی جائے اور ہمارے ووٹوں کی گنتی ہو۔مہربانو قریشی
پاکستان اور پاکستانی جمہوریت کے خیرخواہ کے طورپر ہم چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کرے۔ لارڈ ہنن آف کنگزکلیر
ہم چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی سفارشات پر عمل درآمد ہو، لارڈ ہنن آف کنگزکلیر
عمران خان کی قید کا خاتمہ اور آزاد انتخابات کے لیے ایک شیڈول تیار کیا جائے۔لارڈ ہنن آف کنگزکلیر
ہم پارلیمانی چیمبرز میں اور جماعتی بنیادوں پر جمہوریت کے لیے دباؤ ڈالتے رہیں گے۔لارڈ ہنن آف کنگزکلیر
ہم دیگر دوستانہ ممالک کے پارلیمنٹیرینز کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر اس معاملہ کے لیے رابطہ کریں گے۔لارڈ ہنن آف کنگزکلیر
آج پارلیمنٹ میں پاکستان میں جمہوریت کے حوالے سے اہم سماعت ہوئی۔ ناز شاہ ایم پی
میں چاہتی ہوں کہ پاکستان میں مظبوط جمہوریت،میڈیا کی آزادی، اور انصاف ہو،ناز شاہ ایم پی
عمران خان کی قید کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ ہم سب کے لیے بڑی تشویش کی بات ہونی چاہیے۔ناز شاہ ایم پی
ہم اس سے منہ نہیں موڑ سکتے،ہمیں پارلیمنٹ کے اندراس معاملہ میں پیش رفت یقینی بنانے کے لیے کام جاری رکھنا چاہیے۔