November 16, 2026

سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے 1978 میں آزادی صحافت اور آزادی اظہار کی جدوجہد

IMG-20250513-WA0229

سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے 1978 میں آزادی صحافت اور آزادی اظہار کی جدوجہد میں حصہ لینے والے ، حق و سچ لکھنے اور بولنے کی پاداش میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے اور کوڑوں کی سزا پانے والے صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا یے

سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سھتو جنرل سیکریٹری جاوید جتوئی اور خازن کامران شیخ سمیت مجلس عاملہ کے اراکین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ 1978 میں قربانیاں دینے والے پریس فریڈم موومنٹ کے ہیروز کو ملک بھر میں صحافی برادری کی جانب سے سلام پیش کرتے ہیں
سکھر یونین آف جرنلسٹس کے رہنماؤں نے کہا کہ ناصر زیدی، اقبال جعفری، خاور نعیم ہاشمی سمیت اظہار رای کی آزادی کی تحریک میں حصہ لینے والے تمام صحافیوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ہم ان عظیم صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں یہ ہماری تنظیم کا سرمایہ ہیں ایس یو جے رہنماؤں نے ہریس فریڈم موومینٹ میں حصہ لینے والے صحافیوں کو آج کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے لیے مشعل راہ قرار دیا ۔
ایس یو جے کے قائدین نے کہا کہ آج بھی میڈیا انڈسٹری شدید سنسر شپ کا شکار ہے پیکا جیسے قوانین بنا کر عوام اور بالخصوص صحافیوں کی زبان بندی کی گئی ہے مگر ہم کسی بھی آمرانہ طرزِ حکومت کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے اور میڈیا پر کسی بھی قسم کی پابندیاں قبول نہیں کریں گے ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک بھر کے صحافی پریس فریڈم اور آزادی اظہار کے تحفظ کے لیے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں ۔

سلیم سھتو
صدر
سکھر یونین آف جرنلسٹس

جاوید جتوئی
جنرل سیکریٹری
سکھر یونین آف جرنلسٹس